سونف اور لیموں کی پھکی

  • Work-from-home

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,301
1,313
سونف اور لیموں کی پھکی

اس کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:

ایک پاؤ تازے لیموں لے کر ان کا رس ایک کھلی پلیٹ میں نکال لیں۔ اب تقریبا 150-200 گرام سونف لیں اور اسے صاف کر لیں اور اس پلیٹ میں جس میں آپ نے رس نکالا ہے، اس سونف کو اس میں پھیلا دیں۔ تاکہ وہ لیموں‌کے رس میں اچھی طرح بھیگ جائے۔ اس پلیٹ کو ایسی جگہ رکھیں جہاں‌مکھیاں اس پر نا بیٹھیں اور اسے خشک ہونے دیں۔ خیال رہے کہ اسے دھوپ میں‌ نہ رکھیں۔ جب یہ اچھی طرح خشک ہو جائے (ایک پورا دن بھی لگ سکتا ہے) تو اسے گرائنڈر میں اچھی طرح پیس کر چورن/پھکی بنا لیں اور کسی صاف ڈبے میں رکھ لیں۔
اس کے فائدے ملاحظہ کریں:
1- اگر کھانا کھانے کے بعد سینے میں جلن ہو رہی ہو، یا معدہ اپ سیٹ ہو رہا ہو تو اس کا ایک چمچ کھائیں اور ان شاءاللہ کچھ ہی دیر میں افاقہ ہو گا۔
2- اگر غلطی سے زیادہ کھا لیا، اور بدہضمی ہو رہی ہے تو اسے استعمال کریں، ان شاءاللہ افاقہ ہو گا۔
3- چلتے پھرتے اس کا ایک آدھ چمج منہ میں ڈالنے سے ان شاءاللہ کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہو گا اور مسلسل استعمال کرنے سے منہ کی بو بھی ختم ہو گی۔



 
  • Like
Reactions: HorrorReturns
Top