سوچیں پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟ وزیراعظم نے دنیا کو خبردار کردیا

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,436
7,464
1,313
Lahore,Pakistan

116501

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سے خطاب میں دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، یہ صورتحال دونوں ملکوں کے درمیان جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کو درپیش ماحولیاتی چیلنج، منی لانڈرنگ کی روک تھام، اسلاموفوبیا اور خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تاریخی خطاب کیا۔
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط

اپنے خطاب کے سب سے اہم حصے میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط اور کرفیو سے وہاں کی عوام کو درپیش سنگین مسائل سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ میں کشمیر کے لئے آیا ہوں۔

انہوں نے دنیا کو بتایا کہ نریندر مودی کے غرور نے اس کو اندھا کر رکھا ہے۔ کشمیر میں کرفیو کے باعث 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے۔ کشمیر میں گزشتہ 55 دن سے لاک ڈاؤن ہے۔ پیلٹ گنوں سے نوجوانوں کی بینائی چھینی جا رہی ہے۔ تیس ہزار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دنیا سوچے اتنے ظلم کے بعد کشمیریوں کا کیا ردعمل ہوگا؟

وزیراعظم نے عالمی ادارے کو یاد دہانی کرائی کہ کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ اقوام متحدہ نے کیا تھا۔ آپ لوگوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں۔ اگر پاک بھارت جنگ چھڑ گئی تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ وقت ہے جب اقوام متحدہ کو فوری ایکشن لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانا چاہیے۔
116502

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ کشمیریوں کا قصور یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں، اگر اسی طرح یہودی اور یورپین کو گھروں میں بند کیا جاتا تو آپ لوگوں کا کیا ردعمل ہوتا؟ 80 لاکھ جانوروں کو ایسے قید کیا جاتا تو دنیا میں شور مچایا جاتا۔

جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کی تقریر کے دوران تالیاں بجتی رہیں جبکہ بھارتی مندوب اس دوران منہ لٹکائے بیٹھے رہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں عالمی رہنماؤں کو بتایا کہ میں نے جب اقتدار سنبھالا تو مودی سے مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی بات کی اور کہا کہ مشترکہ مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کریں لیکن جب بھی مذاکرات کے قریب آئے بھارت نے انکار کر دیا حتیٰ کہ ایف اے ٹی ایف میں ہمیں بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کی۔ بھارت نے پلوامہ حملے کا بغیر ثبوت الزام لگا دیا حالانکہ یہ حملہ 23 سالہ کشمیری نوجوان نے حملہ کیا۔

116503

انہوں نے جنرل اسمبلی کو باور کرایا کہ مودی نے الیکشن ہی پاکستان مخالف مہم سے لڑا۔ الیکشن ختم ہوئے تو بھارت سے دوبارہ مذاکرات کی بات کی اور کہا کہ اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو ہمیں فراہم کیے جائیں لیکن اس پیشکش کا منفی جواب دیتے ہوئے بھارت نے ہماری سرزمین کی خلاف ورزی کی اور بم گرا دیے، جنہوں نے چند درخت گرانے کے علاوہ ہمارا اور کوئی نقصان نہیں کیا۔ ہم نے دو بھارتی جہاز مار گرائے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک انڈین پائلٹ کو بھی واپس کر دیا۔ اس موقع پر جنرل اسمبلی کا پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

آر ایس ایس کے نظریات کا پردہ چاک

وزیراعظم عمران خان نے آر ایس ایس کے مذموم مقاصد کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا یہ انتہا پسند ہندو تنظیم ایڈولف ہٹلر سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔ اس کی نفرت انگیزی کے باعث مہاتما گاندھی کا قتل ہوا۔ یہ جماعت آریا سماج اور مسلمانوں کی نسل کشی پر یقین رکھتی ہے۔

ہم آخری سانس تک لڑیں گے

وزیراعظم نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ میرا یقین ہے اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، کیا میں کشمیر میں ہونے والے ظلم پر خاموش رہوں؟ میں ظلم کیخلاف لڑوں گا، ہم آخری سانس تک لڑیں گے۔

116504

وزیراعظم نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھارت پاکستان سے کئی گنا بڑا ہے، اگر دونوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو ہمارے پاس صرف دو ہی راستے بچیں گے، یا تو لڑیں یا پھر سرنڈر کر دیں، مگر ہمارا ایمان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر ہے۔ اگر دو جوہری ہمسایوں کی جنگ ہوئی تو ہم آخر تک لڑیں گے۔ یہ میں کسی کو دھمکی نہیں دے رہا بلکہ تمام لوگوں کو متنبہ کر رہا ہوں کہ اقوام متحدہ یہ سب ہونے سے پہلے کچھ کرے۔
دنیا میں اسلاموفوبیا کا پروپگینڈا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا تیسرا نقطہ اسلاموفوبیا ہے جس میں نائن الیون کے بعد اضافہ ہوا اور اس کا پروپیگنڈا کیا گیا۔ بعض مغربی لیڈروں نے دہشتگردی کو اسلام سے جوڑا، حالانکہ دہشتگردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں۔ نائن الیون سے پہلے تامل ٹائیگرز خود کش بمبار تھے جو کہ ہندو تھے لیکن ہندوؤں کو کسی نے ہندو دہشتگرد نہیں کہا۔

116505

ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا سے دنیا میں تقسیم پیدا کی جا رہی ہے۔ یورپین ممالک میں مسلمان اقلیت کی صورت میں رہتے ہیں۔ کسی بھی کمیونٹی کو دیوار سے لگانے سے شدد پسندی بڑھتی ہے۔ بدقسمتی سے مسلم ممالک کی لیڈرشپ مغرب کو اس حوالے سے صحیح آگاہ نہیں کر سکی۔ اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی جس سے صورتحال خراب ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کچھ ممالک میں کم کپڑے پہننے پر پابندی نہیں لیکن حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اسے دنیا کا برا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ حجاب تو کوئی ہتھیار نہیں ہے۔

نبی ﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے لیے بہت تکلیف دہ

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا۔ نبی کریم ﷺ مسلمانوں کیلئے کیا ہیں؟ دنیا کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام کی توہین پر مسلمانوں کا ردعمل آتا ہے تو انھیں انتہا پسند کہا جاتا ہے۔ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اللہ کے رسولﷺ نے غلامی پر پابندی لگائی۔ مدینہ کی ریاست میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا۔ ریاست مدینہ میں ٹیکس کی رقم غریبوں پر خرچ کی جاتی تھی۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قربانی دی۔ پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 70 ہزار جانیں قربان کیں۔ کوئی بھی پاکستانی نائن الیون میں ملوث نہیں تھا لیکن دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ستر ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کی فنڈنگ مغربی ممالک بالخصوص امریکا نے کی۔ روس کیخلاف لڑنے والے مجاہدین تھے لیکن جب یہی مجاہدین امریکا کیخلاف ہوئے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے۔

منی لانڈرنگ کی روک تھام

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوسرے اہم نقطے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال اربوں ڈالر غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں چلے جاتے ہیں۔ امیر افراد اربوں ڈالر امیر ممالک میں منتقل کرتے ہیں۔ جعلی کمپنیوں کے ذریعے امیر ممالک میں رقم منتقل کی جا رہی ہے۔ منی لانڈرنگ سے ترقی پذیر ممالک میں غربت بڑھتی ہے۔ امیر ممالک کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات اور چیلنجز سے گزر رہا ہے۔ ہمارے ملک کا قرضہ 10 سال میں 4 گنا بڑھ گیا۔ ہمیں ملک سے لوٹی گئی گئی رقم واپس لانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ اقوام متحدہ منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرے گا۔

دنیا کو درپیش ماحولیاتی چینلج

اپنے تاریخی خطاب کی شروعات میں وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو اس وقت درپیش ماحولیاتی چیلنج پر بات کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ گلیشیئر بڑی تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ماحولیات سے نمٹنے کے لیے ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ ہماری حکومت نے پانچ سالوں میں دس ارب درخت لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ ایک ملک کچھ نہیں کر سکتا، پوری دنیا کو اقدامات کرنا ہوں گے۔

116506

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے تاریخی خطاب کے بعد خوشگوار موڈ میں واپس جا رہے ہیں۔

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
3,713
3,788
213
اس خطاب کا احاطہ کرنا کوئی آسان کام نہیں دل سے نکلی باتوں کو الفاظ کی پوشاک پہنانا مشکل ہے، یہ صرف چار نقاط نہیں..... یہ پاکستانی تاریخ کا پہلا خطاب ہے جس نے پاکستان کو زیرو سے ہیرو کر دیا
@Angela sis
اس مرد آہن کے بارے میں آپ کے خیالات تھوڑے سے :)
 
Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,692
2,814
213
~Dasht e Tanhaayi~

تو اور کیا حضور۔۔۔قوم کو فخر کرنا چاہیے ایسے لیڈر پر جس نے پوری امتِ مسلمہ کا مقدمہ سامنے رکھا ہے۔۔ہمارے دل کی باتیں تھی جو عمران خان نے بیان کیں۔جس میں جذبات بھی تھے ، لفاظی بھی ، امن کا بھاشن بھی تھا اور کچھ کر گزرنے کی دھمکیاں بھی ... ۔۔۔ پر 25 پرسنٹ لوگ اب بھی پتا نہیں کیا کیا بول رہے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ دلوں پر مہر، اور کانوں اور آنکھوں پر پردے صرف کفار و مشرکین اور ان پڑھوں کے لیے ہی نہیں بلکہ اس کا اطلاق ایسے نام نہاد کلمہ گووں اور پڑھے لکھے افراد + گروہوں پر بھی ہوتا هے جن کی بصیرت، بصارت، سماعت، ضمیر، غیرت یا دل کے کسی نہ کسی خانے پر کسی نہ کسی جہت میں مہر لگی اور پردہ پڑا ہوتا هے. ۔خدا ہی ہدایت دے ان سب کو۔۔۔آپ نے بھی عمران خان کی وہ 50 منٹس کی تقریر سنی ہو گی۔۔۔کیا ان کا ایک لفظ بھی بناوٹی تھا؟ کیا آپ نے ان کے تاثرات پر غور نہیں کیا کہ جب وہ رسول محتشم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے چھاپے گئے گستاخانہ خاکوں کے بارے میں بات کر رہے تھے؟ کس قدر محبت اور دکھ تھا ان کے لہجے میں۔۔پر وہ کیا سمجیں جو پارٹی اور گروہ بندی کی محبت میں اسلام اور اس کے فائدے سے نظریں پھیر رہے ہیں۔پتا نہیں کیا ذہنیت ہے ان لوگوں کی۔۔۔اور جہاں تک بات ہے اس مردِ آہن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی تو ماریہ اپیا ہمیں ان کے بارے میں کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔۔۔اس شخص کا کردار اور اس کے قول و فعل سب کے سامنے ہے۔۔بس فرق اتنا ہے کہ لوگ سب کچھ دیکھ کہ بھی انجان بنے ہوئے ہیں۔۔ہمیں تو ایسے لوگوں کے محبِ وطن ہونے پر بھی شک ہے۔۔یقین جانیں یہ سب وطن سے غداری کے زمرہ میں آتا ہے۔۔آپ نے جو امیج ہمیں پی ایم کی۔۔ہم نے ابھی دیکھی۔۔۔بالکل یہی باتیں ہیں جو ہم سب فیملی میں تقریباً روزانہ دہراتے ہیں۔۔۔معلوم نہیں کیوں ہماری قوم اس بات سے غافل ہے۔۔۔سمجھ بوجھ رکھتے ہوئے بھی اس سے کام نہیں لے رہی۔۔۔ہم وہ امیج یہاں شئیر کر رہے ہیں۔۔۔ہم نے اپنی ایک پوسٹ میں پہلے بھی کہا تھا کہ ہم عمران خان سے ایسے متاثر نہیں کہ وہ ایک کرکٹر تھے، یا بہت مشہور ہیں یا پرسنلٹی وغیرہ وغیرہ۔۔۔بلکہ اصل بات تو یہ ہے کہ یہ ایسا شخص ہے جو اگر کچھ کہتا ہے تو اس کو کرنے کے لئے جہدوجہد بھی کرتا ہے۔۔۔بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ جہدوجہد ہی اس کی پہچان ہے۔۔ہمیں تو حیرت ہوتی ہے ایسے لوگوں پر جو خود تو گھروں میں سکون سے بیٹھیں ہیں لیکن شوشے پہ شوشے چھوڑ رہے ہیں۔۔۔آپ کو پتا ہے اب کیا بات گردش کر رہی ہے؟ کہ بھئی عمران خان کو محبت نہیں ہے اپنے ملک سے۔بھلا کیوں؟ وہ اس لئے کہ اس نے وہاں جا کہ اپنی قومی زبان نہیں بولی۔۔حد ہے کم عقلی اور جاہلیت کی۔۔ارے یار اس نے اپنی قومی ڈریس پہنی ہے۔۔۔اس کی تقریر کا آغاز وہی تھا جو پاکستان میں ہوتا ہے۔۔۔اگر اسے کوئی شیخی بگھارنی یا اپنی عزت بنانی ہوتی تو وہ ہیلو ہائے سے تقریر شروع کرتا۔اسے اپنا نقطہ نظر پہچانا تھا وہاں بیٹھے لوگوں تک۔۔تو انہیں کی زبان میں بات کرنی تھی نا۔۔۔اب اگر وہ اردو میں بات کرتا اور اس کو ٹرانسلیٹ کر کے لوگوں تک پہنچایا جاتا تو باتوں میں اثر رہ ہی کیا جاتا۔۔۔بس لوگوں کو بات چاہیئے ہوتی ہے کرنے کے لئے یہ نہیں دیکھنا کہ وہ بات ٹھیک بھی ہے یا نہیں۔۔بندہ سوچ ہی لیتا ہے بات کرتے ہوئے۔۔اپنے رہنماؤں پر پردہ ڈالنے کے لئے اس طرح کے شوشے چھوڑ دیتے ہیں لوگ۔۔۔ہم نے تو ابھی زندگی کے چند سال اس دنیا میں گزارے ہیں۔۔لیکن آپ ہی بتا دیں کیا آپ نے اپنی پوری زندگی میں اتنی جرات مندانہ اور پر اثر تقریر سنی؟ اب لوگ کہتے ہیں کہ باتیں تو کوئی بھی بناسکتا ہے۔۔۔ایسے لوگوں کو ہمارا یہی جواب ہے کہ جناب باتیں بنانے میں بھی فرق ہوتا ہے۔۔۔دوسرے لیڈرز اس طرح کی باتیں کیوں نہیں کر لیتے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ پر حقیقت یہ ہے کہ جب انسان میں کچھ کر گزرنے کی لگن اور قوم سے ہمدردی ہو تو باتیں بھی دل سے نکلتی ہیں۔۔خیر بات لمبی ہوگئی۔۔۔ہم وہ امیج یہاں اٹیچ کر رہے ہیں۔۔۔جس کے ہر حرف سے متفق ہیں۔۔لیکن یہ بھی ضرور کہیں گے کہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا ان شاءاللہ ایک وقت وہ بھی آئے گا جب پاکستان اور اسلام ایک پر امن ملک اور مذہب کے طور پر پوری دنیا میں جانا جائے گا۔۔۔اور وہی لوگ جو آج طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں وہی لوگ اس بات کا پرچار کریں گے۔۔عقل ضرور آئے گی پاویں دیر نال ای آئے :joy۔
:joy:joy:joy:joy
116540

ویسے جو لاسٹ لائن ہے ۔۔آپ اس کے بارے میں کیا کہتی ہیں ماریہ اپیا۔؟؟ عمران خان نے چھپ کے شادی نہیں کروائی لیکن لوگ ان کے شرعی رشتوں پہ بھی جو منہ میں آتا ہے بولتے رہتے ہیں۔۔۔ابھی کل ہی بات ہو رہی تھی کہ ویسے ایک بات ہے کہ سب لوگ جو مخالف ہیں عمران خان پہ الزام پہ الزام لگا رہے ہیں کبھی بھی عمران خان کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آئے۔۔ہم نے کہا ارے بھئی مخالفت کرنے والے اب اتنے بیوقوف نہیں انہیں پتا ہے کہ اگر ہم نے خان صاحب پہ جھوٹی شادی کا الزام لگایا اس نے ہماری سچی شادیاں نکال دینی۔:joy:joy
بے حس ہو چکی ہے یہ قوم۔۔۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفلوج ہو چکی ہیں جو راہزنوں کو راہبر سمجھ رہی ہے۔۔۔۔
@Don @saviou @Shiraz-Khan @Seemab_khan @Mahen @shehr-e-tanhayi @Hoorain
@Aaylaaaaa @minaahil @H@!der @Untamed-Heart
@duaabatool @Armaghankhan @Layla
@Kavi @Gaggan @AnadiL @Um_mm
@Hasii @Bird-Of-Paradise @shzd @zehar @Syeda-Hilya
@Manahi007 @ujalaa @*Sonu* @Fantasy
@Shanzykhan @NXXXS @AnadiL @Zunaira_Gul
@Fanii @junaid_ak47 @Mas00m-DeVil @maria_1 @Angela
@Asheer @arzi_zeest @ROHAAN
@Ram33n @Taha1 @ujalaa
 
Last edited:

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,436
7,464
1,313
Lahore,Pakistan
اس خطاب کا احاطہ کرنا کوئی آسان کام نہیں دل سے نکلی باتوں کو الفاظ کی پوشاک پہنانا مشکل ہے، یہ صرف چار نقاط نہیں..... یہ پاکستانی تاریخ کا پہلا خطاب ہے جس نے پاکستان کو زیرو سے ہیرو کر دیا
@Angela sis
اس مرد آہن کے بارے میں آپ کے خیالات تھوڑے سے :)
بالکل صحیح
باقی زمہ داری اگلے کے مضبوط کندھوں پہ ڈال دی ، اس نے تھوڑے سے خیالات نہیں بلکہ جواب کا حق ادا کر دیا ہے بلکہ تیری خواہش کے مطابق مدلل مفصل جواب دیا ہے ، اسپر بہت عمدہ یا بہت اچھے لکھنا زیادتی ہوگی اب تیرے جواب کا انتظار رہے گا
 
  • Like
Reactions: maria_1 and Angela

View attachment 116540
ویسے جو لاسٹ لائن ہے ۔۔آپ اس کے بارے میں کیا کہتی ہیں ماریہ اپیا۔؟؟ عمران خان نے چھپ کے شادی نہیں کروائی لیکن لوگ ان کے شرعی رشتوں پہ بھی جو منہ میں آتا ہے بولتے رہتے ہیں۔۔۔ابھی کل ہی بات ہو رہی تھی کہ ویسے ایک بات ہے کہ سب لوگ جو مخالف ہیں عمران خان پہ الزام پہ الزام لگا رہے ہیں کبھی بھی عمران خان کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آئے۔۔ہم نے کہا ارے بھئی مخالفت کرنے والے اب اتنے بیوقوف نہیں انہیں پتا ہے کہ اگر ہم نے خان صاحب پہ جھوٹی شادی کا الزام لگایا اس نے ہماری سچی شادیاں نکال دینی۔:joy:joy
بے حس ہو چکی ہے یہ قوم۔۔۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفلوج ہو چکی ہیں جو راہزنوں کو راہبر سمجھ رہی ہے۔۔۔۔

@Don @saviou @Shiraz-Khan @Seemab_khan @Mahen @shehr-e-tanhayi @Hoorain
@Aaylaaaaa @minaahil @H@!der @Untamed-Heart
@duaabatool @Armaghankhan @Layla
@Kavi @Gaggan @AnadiL @Um_mm
@Hasii @Bird-Of-Paradise @shzd @zehar @Syeda-Hilya
@Manahi007 @ujalaa @*Sonu* @Fantasy
@Shanzykhan @NXXXS @AnadiL @Zunaira_Gul
@Fanii @junaid_ak47 @Mas00m-DeVil @maria_1 @Angela
@Asheer @arzi_zeest @ROHAAN
@Ram33n @Taha1 @ujalaa
 
  • Like
Reactions: maria_1

Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,692
2,814
213
~Dasht e Tanhaayi~
بالکل صحیح
باقی زمہ داری اگلے کے مضبوط کندھوں پہ ڈال دی ، اس نے تھوڑے سے خیالات نہیں بلکہ جواب کا حق ادا کر دیا ہے بلکہ تیری خواہش کے مطابق مدلل مفصل جواب دیا ہے ، اسپر بہت عمدہ یا بہت اچھے لکھنا زیادتی ہوگی اب تیرے جواب کا انتظار رہے گا
yeh maaria aapia hmarey saath dhokaa krti hain :s :joy hmain bolney ka keh k khud ghayab ho jati hain :joy
 
Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,692
2,814
213
~Dasht e Tanhaayi~

fursat main dekhain gey :)
 
  • Like
Reactions: intelligent086

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
3,713
3,788
213
yeh maaria aapia hmarey saath dhokaa krti hain :s :joy hmain bolney ka keh k khud ghayab ho jati hain :joy
میری پیاری بہنا دھوکہ نہ کہو کچن نے جان نہیں چھوڑی سارے بہن بھائی اور ان کے سسرال والے ایک دم نازل ہو گئے..
آپ کو تحریر دیکھ کر اندازہ ہو جانا چاہیے بے ربط الفاظ آگے پیچھے سب کچھ بکھرا بکھرا
 
maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
3,713
3,788
213
بالکل صحیح
باقی زمہ داری اگلے کے مضبوط کندھوں پہ ڈال دی ، اس نے تھوڑے سے خیالات نہیں بلکہ جواب کا حق ادا کر دیا ہے بلکہ تیری خواہش کے مطابق مدلل مفصل جواب دیا ہے ، اسپر بہت عمدہ یا بہت اچھے لکھنا زیادتی ہوگی اب تیرے جواب کا انتظار رہے گا
میں نے نیچے جواب لکھا ہے وہ پڑھ لیں باقی میرے خیالات کی عکاسی آپ کے شئیر کئیے گئے کالموں میں بھی تسلی بخش ہوئی ہے باقی اتنے ممبران کو مینشن کیا گیا تھا کسی نے جواب تک دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی صرف میں نے اور آپ نے پڑھا ہے یہاں کوئی کیا لکھے گا
مجھے لگتا ہے فورم والے ہی بیزار ہو چکے ہیں
 
  • Like
Reactions: intelligent086

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,436
7,464
1,313
Lahore,Pakistan
میں نے نیچے جواب لکھا ہے وہ پڑھ لیں باقی میرے خیالات کی عکاسی آپ کے شئیر کئیے گئے کالموں میں بھی تسلی بخش ہوئی ہے باقی اتنے ممبران کو مینشن کیا گیا تھا کسی نے جواب تک دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی صرف میں نے اور آپ نے پڑھا ہے یہاں کوئی کیا لکھے گا
مجھے لگتا ہے فورم والے ہی بیزار ہو چکے ہیں
کوئی بات نہیں
فورم میں فعال ممبران کی تعداد بہت کم ہے
 
  • Like
Reactions: maria_1

Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,692
2,814
213
~Dasht e Tanhaayi~
میری پیاری بہنا دھوکہ نہ کہو کچن نے جان نہیں چھوڑی سارے بہن بھائی اور ان کے سسرال والے ایک دم نازل ہو گئے..
آپ کو تحریر دیکھ کر اندازہ ہو جانا چاہیے بے ربط الفاظ آگے پیچھے سب کچھ بکھرا بکھرا
hmmmm mazak kr rahey they..khush rahiye
 
maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
3,713
3,788
213
sb hmain Angii kehtey hain aap ney Angli keh diya :joy new nick :D :joy
Arrraaaaaaay hum ''tanhaa'' nai hain..''Tanhaayi'' hai naa hmarey saath :joy aik Hum aur aik hmari ''tanhayi''...''tanhaa'' tou na huey na hum :joy
شکر کرو تجھے براہ راست جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا نام نہیں دے دیا
تنہائی اور آپ
 
Top
Forgot your password?