سَــمَے نہ دیکھ

  • Work-from-home

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
سَــمَے نہ دیکھ ' ابھی گفتگو چلی ہی تو ہے
میں روک دوں گا کسی وقت بھی ' گھڑی ہی تو ہے

حَسین ہوتی ہے مرضی کی مَوت ' سامنے دیکھ
یہ آب شــار بھی دریا کی خود کشی ہی تو ہے

بھٹکتا رہتا ہوں دن بھر اجاڑ کمروں میں
وســیع گھر میں تجــُّرد بھی بے گھری ہی تو ہے

ترا جنون ہے جب تک، تو حَــظ اٹھا، خوش رہ
کہ عارضہ ہے ' مِرے دوست! عارضی ہی تو ہے

ترے بدن کے مطابق ڈھلے گی کچھ دن تک
ابھی چُبھے گی اداسی ' ابھی نئی ہی تو ہے

ہمارے دین میں جائز ہے تین دن کا سوگ
بچھڑ کے اُس سے ابھی رات دوسری ہی تو ہے
 
Top