سپائسی سوسی ونگز

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
سپائسی سوسی ونگز

اجزاء:چکن ونگز ایک کلو،میدہ ایک کپ،سار کریم دو کپ،اویسٹر ساس تین کھانے کے چمچ،فش ساس تین کھانے کے چمچ،ریڈ چلی پیسٹ1/4کپ،سویا ساس تین کھانے کے چمچ،لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ،نمک ایک چٹکی،تازہ کُٹی کالی مرچ ایک چٹکی،ہری پیاز گارنش کے لیے،تیل تلنے کے لیے

ترکیب:چکن ونگز پر میدہ لگا کر ایک طرف رکھ دیں،پین میں تیل گرم کر کے عنگز فرائی کر کے نکال لیں۔ساس تیار کرنے کے لیے پیالے میں سار کریم،اویسٹر ساس،فش ساس،ریڈ چلی پیسٹ،سویا ساس،لیموں کا رس،نمک اور کالی مرچ ملا دیں۔اب تلے ہوئے ونگز تیار ساس میں ملا کر ہری پیاز سے گارنش کر کے فوراً سرو کریں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?