سپائسی مصالحہ چکن

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
سپائسی مصالحہ چکن

اجزاء: چکن (آٹھ ٹکڑے )ایک کلو،ہرا دھنیا1/2گٹھی،پودینے کے پتے بارہ عدد،نمک1-1/2چائے کا چمچ،دہی چار کھانے کے چمچ،ہری مرچ آٹھ عدد،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،انڈا ایک عدد (بیٹر بنانے کے لیے اجزاء)میدہ چار کھانے کے چمچ،بیسن چار کھانے کے چمچ،چاول کا آٹا چار کھانے کے چمچ،انڈے دو عدد،پسا ہرا مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ

ترکیب: پہلے1/2گٹھی ہرا دھنیا،آٹھ عدد ہری مرچ اور بارہ عدد پودینے کے پتوں کو چار کھانے کے چمچ دہی اور ایک عدد انڈے کے ساتھ گرائینڈ کر لیں۔اب ایک کلو چکن کو اس آمیزے سے دو گھنٹے کے لیے میری نیٹ کریں،پھر بیس منٹ کے لیے سٹیم کر لیں،یہا ں تک کہ وہ تیار ہو جائے۔اب اسے نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔بیٹر بنانے کے لیے چار کھانے کے چمچ میدہ،چارکھانے کے چمچ بیسن،چار کھانے کے چمچ چاول کا آٹا،دو عدد انڈے،ایک کھانے کا چمچ پسا ہرا مصالحہ اور1/2چائے کا چمچ نمک سے بیٹر بنائیں،پھر چکن کو تیار بیٹر میں ڈِپ کر کے ڈیپ فرائی کر لیں،آخر میںا س پر چاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?