شہباز شریف نے ہر بڑے منصوبے میں عوام کو چونا لگایا: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,663
1,591
1,213
Lahore,Pakistan
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت نے ہر بڑے منصوبے میں عوام کو چونا لگایا۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 56 کمپنیوں سمیت ہر کام عجلت اور من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے کیا گیا۔ عوام کو صاف پانی تو نہ مل سکا لیکن ان کے داماد نے کروڑوں کمیشن کمایا۔


ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ میں لکھا کہ اداروں کو دھمکانے کی بجائے اپنی اور اہلخانہ کی ٹی ٹیز کا حساب دیں۔ چچا بھتیجی پارٹی صدارت کیلئے لڑائی بعد میں کریں، پہلے لوٹی دولت کا حساب دیں۔


ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو ہر بڑے منصوبے میں چونا لگایا۔ نام نہاد پنجاب سپیڈ کے دور کی جو بھی فائل کھولی، کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آیا۔


انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کے کوڑا اٹھانے پر بھی کمیشن کمانے سے باز نہ آئے۔ 100 کروڑ میں اٹھایا جانے والا کوڑا ان کے دور میں 17 سو کروڑ میں اٹھایا جاتا رہا۔


 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?