طویل عمر کا رازکم کھانے میں مضمر ہے،چینی ماہرین

  • Work-from-home

GraetBoy1234

Active Member
May 18, 2013
281
460
113
Chowk Yadgar, Peshawar
طویل عمر کا رازکم کھانے میں مضمر ہے،چینی ماہرین










چین کے ماہرین نے کہاہے کہ طویل عمر کا رازکم کھانے میں مضمر ہے ۔ چینی ماہرین نے چوہوں پر آزمائشی تجربہ کیا ، اس مقصد کیلئے چوہوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو زیادہ حراروں جبکہ دوسرے گروپ کو کم حراروں والی غذا دی گئی ۔ تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جن چوہوں نے کم حراروں پر مشتمل غذا کھائی تھی، انہوں نے پہلے گروپ کی نسبت زیادہ عمر پائی ، کم حراروں پر مشتمل غذا کھانے سے جسم میں جو بیکٹیریا پیدا ہوتا ہے وہ عمر کا دورانیہ بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔چینی ماہرین نے کم کھانے کو طویل عمری کا پوشیدہ راز قرار دیدیا۔
 
Top