ظلم پھر ظلم ہے،بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ظلم پھر ظلم ہے،بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے،ٹپکے گا تو جم جائے گا

خاکِ صحرا پہ جمے یا کافِ قاتل پہ جمے
فرقِ انصاف پہ یا پائے سلاسل پہ جمے
… تیغِ بے داد پہ جمے یا لاشہ بسمل پہ جمے
خون پھر خون ہے ،ٹپکے گا تو جم جائے گا

لاکھ بیٹھے کوئی چھپ چھپ کے کمیں گاہوں میں
خون خود دیتا ہے جلادوں کے مسکن کا سراغ
سازشیں لاکھ اڑاتی رہیں ظلمت کا نقاب
لے کے ہر بوند نکلتی ہے ہتھیلی پہ چراغ
ظلم کی قسمتِ نقارہ و رسوا سے کہو
جبر کی حکمتِ پرکار کی ایماء سے کہو
مہملِ مجلسِ اقوام کی لیلیٰ سے کہو
خون دیوانہ ہے،دامن پہ لپک سکتا ہے
شعلہ تند ہے،خرماں پہ لپک سکتا ہے

تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا
آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے
کہیں شعلہ کہیں نعرہ کہیں پتھر بن کے
خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں سے
سر جو اٹھتا ہے تو دبتا نہیں آئینوں سے
ظلم کی بات ہی کیا،ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم بس ظلم ہے،آغاز سے انجام تلک
خون پھر خون ہے،سو شکل بدل سکتا ہے
ایسی شکلیں کہ مٹاو تو مٹائے نہ بنے
ایسے شعلے کہ بجھاو تو بجھائے نہ بنے
ایسے نعرے کہ دباو تو دبائے نہ بنے


 
Top