عجب اک پردہ حائل ہے جو سرکایا نہیں جاتا

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
عجب اک پردہ حائل ہے جو سرکایا نہیں جاتا
بہت سیدھی سی باتوں کو بھی سمجھایا نہیں جاتا
کبھی تھا فخر یہ خود پہ کہ میرِ کارواں ہم ہیں
لُٹے پھر قافلے ایسے کہ اترایا نہیں جاتا​
بہت وعدے ہوئے ہم سے، مداوا لازمی ہو گا
مگر ہے وقت ایسا قرض لوٹایا نہیں جاتا​
بہاریں جب نہیں اپنی تو پھر کیا آرزو رکھنا
یہ گلشن مانگے کی خوشبو سے مہکایا نہیں جاتا​
نجانے کیوں سبھی رشتے ہوئے جاتے ہیں اب لاغر
کہ دوری دو قدم کی ہو مگر آیا نہیں جاتا​
کسی سے مشورہ کیسا کسی سے پوچھنا کیا اب
ہنر ایسا محبت جو کہ بتلایا نہیں جاتا​
مرے صیاد سے کہہ دو نہیں اب لوٹنا ممکن
سمندر میں گرے قطرے کو پھر پایا نہیں جاتا​
اب آگے ڈھونڈتے ہو کیا مجھے تم اس کہانی میں
میں وہ کردار جو انجام تک لایا نہیں جاتا​
کہیں گے کیا مجھے اپنے ، کہے گا یہ زمانہ کیا
ہو ابرک سچ اگر لکھنا تو گھبرایا نہیں جاتا​
 
  • Like
Reactions: duaabatool

duaabatool

TM Star
Mar 12, 2016
1,118
519
413
عجب اک پردہ حائل ہے جو سرکایا نہیں جاتا
بہت سیدھی سی باتوں کو بھی سمجھایا نہیں جاتا

کبھی تھا فخر یہ خود پہ کہ میرِ کارواں ہم ہیں
لُٹے پھر قافلے ایسے کہ اترایا نہیں جاتا


بہت وعدے ہوئے ہم سے، مداوا لازمی ہو گا
مگر ہے وقت ایسا قرض لوٹایا نہیں جاتا


بہاریں جب نہیں اپنی تو پھر کیا آرزو رکھنا
یہ گلشن مانگے کی خوشبو سے مہکایا نہیں جاتا


نجانے کیوں سبھی رشتے ہوئے جاتے ہیں اب لاغر
کہ دوری دو قدم کی ہو مگر آیا نہیں جاتا


کسی سے مشورہ کیسا کسی سے پوچھنا کیا اب
ہنر ایسا محبت جو کہ بتلایا نہیں جاتا


مرے صیاد سے کہہ دو نہیں اب لوٹنا ممکن
سمندر میں گرے قطرے کو پھر پایا نہیں جاتا


اب آگے ڈھونڈتے ہو کیا مجھے تم اس کہانی میں
میں وہ کردار جو انجام تک لایا نہیں جاتا


کہیں گے کیا مجھے اپنے ، کہے گا یہ زمانہ کیا
ہو ابرک سچ اگر لکھنا تو گھبرایا نہیں جاتا


...اتباف ابرک


@Don @saviou @Shiraz-Khan @shehr-e-tanhayi @Hoorain @RedRose64 @Aaylaaaaa @minaahil @Umm-e-ahmad @H@!der @khalid_khan @duaabatool @Armaghankhan @zaryaab-irtiza @DiLkash @seemab_khan @Cyra @Kavi @rooja @Aaidah @BeautyRose @SaeedThaheem @umerfarooq135 @Proxyhotdeals @Gaggan @SHB_Bhaiya @hasandawar @Hasii @Masha @Bird-Of-Paradise @raaz the secret @shzd @hinakhan0
@2987683 @khalidanwar905 @Glass @muhammadusama @Priyanshu @Saaddxb @Murryium @Tahir409 @MuhammadShams @Zara1 @tariqjolta123 @tausif @feysal @suzain @pakstyle @Mohsinzia @payet

nice
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart
Top