عقلمند نوکر

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada
ايک بادشاہ نے اپنے تمام وفادار خدام کو کھانے کي دعوت پر مدعو کيا، جب دستر خوان بچھايا گيا اور بادشاہ اپنے تمام تر جاہ و جلال سے اسکے سامنے آکر بيٹھا۔

اسي دوران خادم ايک تھالي ميں سالن لے کر آيا بادشاہ کے رعب و دبدبے کي وجہ سے اس پر کپکپي طاري وگئي جس کي وجہ سے تھوڑا سا سالن چھلک کر بادشاہ کے کپڑوں پر بھي گر گيا بادشاہ نے اسکي طرف تيز نظر سے ديکھا اور اسکي گردن اڑانے کا حکم دے ديا۔

جب خادم نے يہ حکم سننا تو پوري تھال بادشاہ کے سر پر الٹ دي بادشاہ نے زيادہ غضبناک ہو کر کہا گستاخ يہ کيا حرکت کي تم نے۔۔۔۔۔؟

کہنے لگا بادشاہ سلامت ميں نے توآپ کے اکرام اور آپ کو اس عار سے بجانے کيلئے کيا ہے جو لوگ آپ کي طرف منسوب کرينگے جب وہ ميرا جرم جسکي وجہ سے مجھے قتل کيا جارہا ہے سنيں گے اور کہيں گے۔
کہ ايک غلام کي اتني سي غلطي اور اسکي اتني بڑي سزا غلطي بھي کيسي جو بغير قصد کے ہوئي ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر تو آپ کو ظالم و جابر کا لقب ديں گے۔

اسي وجہ سے ميں نے آپ پر سالن ڈال ديا، کہ جب وہ ميري غلطي سنيں تو آپ کو ميرے قتل کي وجہ سے ملامت نہ کرسکيں ، يہ سن کر بادشاہ نے اپنا سر جھکاليا اور کہا۔

اے بري حرکت کرکے اچھا عذر پيش کرنے والے ہم تمہاري بري حرکت اور اس بھاري جرم کو تمہارے اچھے عذر کے بدلے
معاف کيا اور تمہيں اللہ کے واسطے آزاد کيا۔​
 

ENCOUNTER-007

Newbie
Feb 10, 2011
516
834
0
Medan e Jihad
عقلمندی ایک صفت ہے اور وہ نوکر یا بادشاہ کی تمیز نہیں کرتی
ضروری نہیں کہ بادشاہ ہی زیادہ عقل مند ہو
لیکن ہمارے ہاں حکمران ہی عقلمند ہوتے ہیں تبھی تو وہ ہماری قوم سے ووٹ حاصل کرلیتے ہیں
ووٹ دینے کے بعد سر پر ہاتھ رکھنا اور گالیاں دینا یہ عوام کی عقلمندی ہے


 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top