عمران خان کا سیتا وائٹ سکینڈل ‘‘ طویل عرصے بعد خان نے چُپ کا روزہ توڑ دیا

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
یادش بخیر کہ عمران خان کاسیتا وائٹ اسکینڈل بہت مشہور ہوا تھا جس پر طویل عرصے سے کپتان کی جانب سےخاموشی دیکھنےمیں آرہی تھی مگر اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیتاوائٹ اسکینڈل کے معاملے کو واضح کرتے ہوئے کہاکہ میں کوئی فرشتہ نہیں ہوں بلکہ ایک عام انسان ہوں۔

اسلام کہتاہے کہ اپنے اور دوسروں کے گناہوں پرپردہ ڈالو۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران سیتاوائٹ اسکینڈل کے حوالے سے بتایا کہ اسلام کہتاہے کہ اپنے اور دوسروں کے گناہوں پرپردہ ڈالو۔میں اگر اپنی ذاتی غلطیاں معاشرے میں سب کے سامنے بیان کروں گا تو یہ معاشرے کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا چونکہ مجھے بہت سے نوجوان فالو کرتے ہیں تو ان پر ان باتوں کا کیا اثر جائے گا ۔ ضروری نہیں ہے کہ میں اگرکوئی کمزوری ہے تو میں اس کااعلان کردوں کیونکہ مجھے نوجوان فالو کرتے ہیں۔میں پانچ وقت نمازپڑھتاہوں تو دعاکرتاہوں کہ اللہ مجھے سیدھے راستے پرلگائے۔

 
Top