عمران کی نظربندی پرشدید ردعمل کا فیصلہ

  • Work-from-home

karwanpak

Newbie
Jul 16, 2014
28
2
3
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزادی مارچ کے موقع پر پارٹی چیئرمین عمران خان کی نظربندی کی صورت میں پورے ملک میں شدید ردعمل دیا جائے گا جبکہ رکاوٹوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی صورت میں بھی متبادل منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمیٹی کی جانب سے 14 اگست کو آزادی مارچ کرنے کے فیصلے سمیت دیگر منصوبہ بندیاں بھی کی گئی ہیں کہ اگر آزادی مارچ کے دوران عمران خان کی نظربندی یا پھر مرکزی قیادت کی نظربندی کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آئے گا جبکہ کارکنوں کو رکاوٹیں عبور کرنے اور ان کی گرفتاریوں کے حوالے سے بھی متبادل حکمت عمل تیار کرلی گئی ہے ۔
for more detail visit
Karwan News
 
Top