فاسٹ فوڈ کے مضر اثرات، پرندے بھی غیر محفوظ

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
فاسٹ فوڈ کے مضر اثرات، پرندے بھی غیر محفوظ
115662

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں فاسٹ فوڈ کے بہت سے لوگ مداح ہیں، بچوں بڑوں سمیت ہر کوئی فاسٹ کو اپنی غذا کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ڈاکٹرز کی وارننگ کے باوجود لوگ فاسٹ فوڈ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ انسانی صحت کیلئے مفید نہیں۔ حالیہ جائزے میں پتہ چلا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے کے مضر اثرات سے پرندے بھی محفوظ نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اُڑنے والے پنچھیوں سے متعلق سوال ذہنوں میں ابھرتا ہے کہ شہروں میں بسنے والے کوؤں کا مزاج دیہات کے کوؤں سے مختلف ہوتا ہے۔ آیا شہر کے کوے بچا ہوا کھانا کھانے کے عادی بن جاتے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں پرندوں سے متعلق تازہ جائزے کے مطابق عام طور پر شہروں میں رہنے والے پرندے پنیر برگر کھانے لگتے ہیں جس سے دیہات کے پرندوں کے مقابلے میں انکے خون میں کولیسٹرول کی مقدا ر بڑھ جاتی ہے۔

امریکی ’ہملٹن کالج ‘کے پروفیسر اندرےا تاونسنڈ اور ٹیم میں شامل سکالرز نے کیلیفورنیا کے شہروں اور دیہات کے 140 کوؤں کے خون کے نمونے جمع کئے۔ ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ شہر کے کوﺅں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار دیہات کے کوﺅں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین نے انسانی خوراک کے پرندوں پر اثرات کا پتہ لگانے کیلئے نیویارک کے دیہی علاقے کے کوﺅں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا ۔ایک میں انہیں رکھا گیا جو میکڈونلڈ کا بچا ہوا پنیربرگر کھاتے تھے جبکہ دوسرے گروپ انہیں رکھا گیا تو خوراک فطری شکل میں حاصل کرتے ہیں جیسے کھیتوں، یا کھلی فضا میں ملنے والی خوراک تھی جو درختوں سے حاصل کی جاتی ہے۔

جب ان دنوں کے خون میں کولیسٹروں کی مقدار کا معائنہ کیا گیا تو ماہرین حیران رہ گئے کہ پنیر برگر کھانے والے کوﺅں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار فطری شکل میں خوراک پر گزارا کرنے والے کوﺅں کے خون میں پائے جانیوالے کولیسٹرول سے زیادہ ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جائزے میں پتہ لگایا گیا کہ کہ کونسے کوے زیادہ عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔ پتہ چلا کہ دیہاتی کووں کے مقابلے میں شہری کوﺅں کی عمر کم ہوتی ہے۔ یہ تجربہ 3برس تک کیا گیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درست ہے کہ شہری کوﺅں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار دیہی کوﺅں کے مقابلے میں زیادہ پائی گئی۔ یہ بات بھی سچ ہے کہ شہری کوﺅں کی عمردیہی کوﺅں کے مقابلے میں کم پائی گئی تاہم وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ شہری کوﺅں کی کم عمری کا اصل سبب فاسٹ فوڈ کا استعمال ہے۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?