فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ہماری اردو کے عظیم صارف جو کچھ عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھے ان کے بارے میں ایک خفیہ خبر یہ ملی ہے کہ انہیں یار لوگوں نے کہا کہ
" ملک صاحب فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن"
یعنی بیگم پر جو رعب ڈالنا ہے پہلی رات ہی ڈال لینا ۔چھوٹے ملک صاحب کو بات پسند آگئی اور دوستوں سے مل کر پورا پلان بنا لیا۔
چنانچہ پہلی رات کمرے میں داخل ہوئے تو دوستوں نے کھڑکی راستے ایک بلی کمرے میں چھوڑ دی ۔ بلی کی آواز سنی تو چھوٹے ملک صاحب غصہ بھری آواز میں بلی کو بولے
" چپ کرکے یہاں سے دفع ہوجا ورنہ مجھے غصہ آگیا تو تیری خیر نہیں "
اور بلی کو باہر نکال دیا۔
چند منٹوں بعد دوستوں نے بلی پھر اندر پھینک دی
اب کی بار بیگم پر زیادہ رعب ڈالنے کی غرض سے چھوٹے ملک صاحب چلائے
" اوئے کم بخت بلی ۔ باہر دفع ہوجا نہیں تو دیوار سے پٹخ کر تیرے ٹکڑے ٹکڑے کر دوں گا۔ تجھے ابھی میرے غصے کا پتہ نہیں "
بلی کو باہر نکال دیا ۔
خود بیڈ کی جانب بڑھے جہاں نئی نویلی دولہن گھونگٹ نکالے بیٹھی تھی ۔
دوستوں نے بلی پھر اندر پھینک دی ۔
اب کی بار چھوٹے ملک صاحب نے غصے سے لال پیلے ہونے کی ایکٹنگ کی ۔
اچانک نئی نویلی دلہن کا مہندی لگا ہاتھ گھونگٹ کے نیچے سے نکلا جس میں بھرا ہوا پستول تھا۔ ٹھاہ سے بلی کو نشانہ لگا کر ڈھیر کیا اور ہاتھ پستول سمیت واپس چھپا لیا۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
بس وہ دن اور آج کا دن چھوٹے ملک صاحب " بھیگے بلے" بنے نظر آتے ہیں۔ سنا ہے آجکل امارات پہنچ چکے ہیں۔​
 
Top