لیمن مایو چکن پیزا

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,445
7,464
1,313
Lahore,Pakistan
لیمن مایو چکن پیزا



اجزاء:پزا کی ڈو1/2کلو،چکن بون لیس1/2کلو، انڈا ایک عدد،پیا ز دو عدد، ہری مرچ چار عدد، چیڈر چیز ایک کپ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،(لیمن مایو کے اجزاء) شملہ مرچ دو عدد، مایونیز ایک کپ، ہری مرچوں کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس دو چائے کے چمچ،اور یگانو1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ1/4چائے کا چمچ،کریم دو کھانے کے چمچ،ٹماٹر حسب ضرورت

ترکیب:پہلے1/2کلو چکن بون لیس میں ایک چائے کا چمچ کالی مرچ،1/2چائے کا چمچ نمک،ایک کھانے کا چمچ مسٹرڈ پائوڈر،ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ اور چار عدد باریک کٹی ہری مرچ لگا کر رکھ دیں۔اب اسے پین میں ہلکی آنچ پر پکا لیں۔ جب چکن گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔لیمن مایو بنانے کے لیے پیالے میں ایک کپ مایونیز ،ایک چائے کا چمچ ہری مرچوں کا پیسٹ،دو چائے کے چمچ لیموں کا رس، 1/2 چائے کا چمچ اوریگانو،1/4چائے کا چمچ کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اب 1/2کلو پزا کی ڈو بیل لیں اور ایک عدد انڈے کو پھینٹ کر اس پر لگائیں،پھر اس پر مایو گارلک ساس لگا لیں۔اس کے بعد چکن ڈال دیں اور اس پر دو عدد شملہ مرچ اور دو عدد پیاز ڈالیں اور ایک کپ چیڈر چیز ڈال کر180ڈگری پر بیک کریں۔

ایگ رائس
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?