مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق بل گیٹس 76 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، گزشتہ برس بل گیٹس کے اثاثے 67 ارب ڈالر تھے۔ جریدے کے مطابق گزشتہ 20سال کےدوران بل گیٹس یہ اعزاز15 باراپنےنام کرچکے ہیں آخری مرتبہ 2010 میں بل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزار اپنے نام کیا تھا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر میکسکو کی ٹیلی کمیونی کیشن کے بے تاج بادشاہ کارلوس سلم ہیں جن کے کل اثاثوں کی مالیت 72ارب ڈالرز ہے۔ فوربز کے مطابق اس وقت دنیا میں ایک ہزار645 ارب پتی ہیں جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ اس سال زیادہ دولت کمانےکی دوڑ میں سب سے آگے فیس بک کے بانی مارک زكربرگ رہے، ان کے اثاثوں کی مالیت گزشتہ سال سے تقریباً دوگنی ہو کر28ارب پچاس کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کے بانی جین كام اور برائن ایكٹن کا نام بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ سب سے زیادہ 492 ارب پتی امریکہ میں رہتےہیں۔ 468 ارب پتی یورپ کے ہیں جبکہ ایشیا میں 444 ارب پتی بستے ہیں۔
 
  • Like
Reactions: whiteros
Top