مائیکل ہولڈنگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
9,195
9,309
1,313
Lahore,Pakistan
مائیکل ہولڈنگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں
116634

سری لنکا کی طرح دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی یہاں دیکھنے کی خواہش ہے ،سابق پیسر
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بالر اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکا کی طرح دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی یہاں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں جس سے سیکیورٹی کے حوالے سے منفی تاثر کا خاتمہ ہو سکے گا۔میڈیا سے گفتگو میں مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ ان کا کراچی آنا محفوظ اور آرام دہ رہا اور انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی محسوس نہیں ہوئی۔سابق پیسر کا کہنا تھا کہ اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہاں کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ ہونے والی بات دنیا میں کہیں بھی ہو سکتی ہے اور وہ جمیکا میں بھی کسی منفی صورتحال کا سامنا کر سکتے ہیں لیکن دنیا کو دراصل اس حقیقت سے آگاہ کرنا ہے کہ دورے پر آنے والی ٹیموں کو جو حفاظت فراہم کی جائے گی وہ سب سے بہتر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاکستان کے بارے میں جو باتیں بنائی ہیں ان کے تناظر میں غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو لانے میں بہت زیادہ محنت درکار ہے اور جو تاثر یہاں آنے والوں کو خوفزدہ کرتا ہے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?