مجھے ہے حکمِ اذاں

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,493
10,879
1,313
Lahore,Pakistan


مجھے ہے حکمِ اذاں

117726

ذکیہ بتول
آج کل ہر طرف افراتفری کا سماں ہے، کچھ معلوم نہیں حالات کس جانب رخ کر رہے ہیں۔ گردوپیش میں ہونے والے واقعات کیوں اور کیسے ظہور پذیر ہو رہے ہیں، کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آتی کہ ویسا ہی دوسرا واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔ چارسو بھانت بھانت کی بولیاں ہیں، بس ایک شور ہے جو بے ہنگم طریقے سے برپا ہے. ایسے میں واضح راہ دیکھنا اور اس پر چلنا، دونوں ہی مشکل کام ہیں۔

انسان کو معاشرتی حیوان کہا جاتا ہے، مائنڈ سائنسز کے مطابق ہم گروپ کی صورت یا گروہ کا حصہ بنے رہنے میں خوشی اور عافیت محسوس کرتے ہیں اور اس کے لئے اپنی انفرادیت بھی قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں افراد کی ان کے بچپن سے ہی اس طرح تربیت ہو رہی ہے جس میں مجمع کی مخالفت سے اجتناب کرنے کی تلقین اور خاموش رہنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ یعنی اگر بڑا گروہ کسی غلط بات پر متفق ہو جائے تو اس کا حصہ رہنے کی چاہت میں لوگ اس کی ہر بات کو تسلیم کر لیتے ہیں چاہے وہ غلط ہی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ افراد اس بات سے ڈرتے ہیں کہ مختلف یا درست رائے دینے پر وہ تنہا رہ جائیں گے اور تنہائی کو اداسی یا سزا سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

ایسی صورتحال بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ بڑے گروہ کی مخالفت کا یہ مطلب لے لیا جاتا ہے کہ وہ شخص حریف گروہ کا حصہ بن گیا ہے حالانکہ شاید حقیقت میں ایسا نہ ہو۔ یہ بھی ممکن ہے وہ صرف گروہ کے بااثر طبقے کی زیادتیوں یا کوتاہیوں کو سامنے لا کر اصلاح کی کوشش کررہا ہو۔

جب ہم اولیاء اللہ کی زندگیوں کا مطالعہ کرتے ہیں تویہ بات سامنے آتی ہے کہ انھوں نے حق کے بیان میں کبھی کوتاہی نہیں کی۔ وہ ہجوم کا حصہ بننے کی بجائے، حق کا ساتھ دینا پسند کرتے تھے اور درست رائے کو ترجیح دیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ انہی لوگوں کی حق کی طرف رہنمائی فرماتا ہے جن میں اس کو سمجھنے اور سنبھالنے کی صلاحیت و قوت ہو۔

فرمان رسول اکرم ﷺ ہے کہ “ایک وقت ایسا آئے گا کہ لوگ دوسروں کی دنیا بنانے کیلئے اپنی آخرت برباد کر لیں گے”۔ یعنی دنیا میں ان کا حصہ بنے رہنے کیلئے دوسروں کی خامیوں پر پردہ ڈالیں گے، ان کے بیانیے کو غلط جانتے ہوئے بھی بڑھا چڑھا کر پیش کریں گے۔

حضور اکرم ﷺ کی تہجد کے خاص وقت کی دعائوں میں یہ دعا شامل ملتی ہے، جس کا مفہوم ہے: یا اللہ جو اختلافات اس دنیا میں رونما ہو رہے ہیں ان میں حق کو واضح کر کے مجھے دکھا دیں اور اس کی پیروی کروا دیں۔

علامہ اقبالؒ نے اسی بات کوبہت خوبصورت پیرائے میں بیان کیا ہے

اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکمِ اذاں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
 
  • Like
Reactions: maria_1

maria_1

Super Star
Jul 7, 2019
5,291
5,624
213
اولیاء اللہ کی صحبت ختم ٹچ سکرین بس
بہت عمدہ لکھا ہے
شیئر کرنے کا شکریہ بھائی
جزاک اللَّهُ
 
  • Like
Reactions: intelligent086
Top
Forgot your password?