مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں: آرمی چیف

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
3,871
3,804
1,313
Lahore,Pakistan
مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم چھپانے کے لیے ہمیں بھارت کو کوئی بھی موقع فراہم نہیں کرنا۔ کتنا بھی وقت اور کوششیں صرف ہو جائیں ہم ہر چیلنج کا انشاء اللہ برابری سے مقابلہ کرینگے۔ مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹرول لائن کے باغ سیکٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اور عید باغ سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ منائی۔ پاک فوج کی جانب سے کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منائی گئی۔

115121

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ ہمسایہ ملک کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا کر کنٹرول لائن اور پاکستان کی طرف کرنا چاہتا ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا دین ہمیں امن کا درس دیتا ہے، ہمارا مذہب قربانی اور سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس بھی دیتا ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

115122

قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کا ہمارا عزم اتنا ہی مضبوط ہے جتنی ہماری امن کی خواہش ہے، مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے حکومت نے مختلف کوششوں کا آغاز کر دیا۔
115123


115124
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?