Baaat Sey Baaat...............!!

  • Work-from-home

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
بعض مرتبہ زندگی کی مشکلات ہمیں ٹھیک راستے پہ ڈال دیتی ہے جہاں مشکل کے بعد آسانیاں ہماری منتظر ہوتی ہیں
"انَّ مَعَ العُسرِ یُسرًاo
" بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے


اپنی عمر کے مطابق آپ نے گزری ہوئی زندگی سے کیا سبق سیکھا ہے؟​
زندگی کا ہر گزرتا لمحہ ہی کچھ نہ کچھ سکھائے جا رہا ہے
مختصر یہ کہ

نیت نیک ہو۔۔ ضمیر مطمئن ہو تو ناکامی بھی ٹوٹنے نہیں دیتی
 

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163
بعض مرتبہ زندگی کی مشکلات ہمیں ٹھیک راستے پہ ڈال دیتی ہے جہاں مشکل کے بعد آسانیاں ہماری منتظر ہوتی ہیں
"انَّ مَعَ العُسرِ یُسرًاo
" بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے


اپنی عمر کے مطابق آپ نے گزری ہوئی زندگی سے کیا سبق سیکھا ہے؟​
Mujhy lagta tha dua taqdeer badal deti hy .. Lekin ye sekha k jo chez naseeb me nhi usy koshiah, dua, kuch b nhi badal skta
 
  • Like
Reactions: Blue-Black

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
Mujhy lagta tha dua taqdeer badal deti hy .. Lekin ye sekha k jo chez naseeb me nhi usy koshiah, dua, kuch b nhi badal skta
ایسی مایوسی کی باتیں نہیں کرتے ۔۔ :)۔
تقدیر تین طرح کی ہوتی ہیں۔۔۔شائد آپ اس بارے جانتی ہوں۔۔۔
مُبْرَمِ حقیقی
تقدیرِ مُعَلَّق مَحْض
تقدیر ِمُعَلَّق مشابہ مُبْرَم
آپ جانتی ہیں ان کے بارے؟
 
  • Like
Reactions: Blue-Black

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
Mujhy lagta tha dua taqdeer badal deti hy .. Lekin ye sekha k jo chez naseeb me nhi usy koshiah, dua, kuch b nhi badal skta
یہ ایک لمبی بحث ہے.مختصراً یہ کہ "دعا سے نصیب اور قسمت" بدل جاتی ہے
دعا نصیب سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے . کیونکہ جب زندگی میں
سب کچھ بدل جاۓ ، تب انسان کے پاس صرف دعا ہی بچتی ہے
" جو نصیب بدل دیتی ہے "
.( اک دعا سے اکثر تقدیر بھی بدل جاتی ہے )​
 
  • Like
Reactions: Angela

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
زندگی کا ہر گزرتا لمحہ ہی کچھ نہ کچھ سکھائے جا رہا ہے
مختصر یہ کہ

نیت نیک ہو۔۔ ضمیر مطمئن ہو تو ناکامی بھی ٹوٹنے نہیں دیتی

انسان کی نیت صاف ہو تو مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں۔ نیت کے کھوٹ سے بہت سے نقصان ہوتے ہیں جن کا خمیازہ پھر ساری عمر انسان کو بھگتنا پڑتاہے۔​
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313

انسان کی نیت صاف ہو تو مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں۔ نیت کے کھوٹ سے بہت سے نقصان ہوتے ہیں جن کا خمیازہ پھر ساری عمر انسان کو بھگتنا پڑتاہے۔​
جی درست فرمایا آپ نے۔
صاف دلی اور نیک نیتی سے ہر مشکل راہ آسان ہوتی جاتی ہے
 
  • Like
Reactions: Blue-Black

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163
ایسی مایوسی کی باتیں نہیں کرتے ۔۔ :)۔
تقدیر تین طرح کی ہوتی ہیں۔۔۔شائد آپ اس بارے جانتی ہوں۔۔۔
مُبْرَمِ حقیقی
تقدیرِ مُعَلَّق مَحْض
تقدیر ِمُعَلَّق مشابہ مُبْرَم
آپ جانتی ہیں ان کے بارے؟
G .. Mayoosi nhi hy lekin kbhi kuch jo apki qismat me nhi hy wo bus nhi hota ..
 
  • Like
Reactions: Angela

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163
یہ ایک لمبی بحث ہے.مختصراً یہ کہ "دعا سے نصیب اور قسمت" بدل جاتی ہے
دعا نصیب سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے . کیونکہ جب زندگی میں
سب کچھ بدل جاۓ ، تب انسان کے پاس صرف دعا ہی بچتی ہے
" جو نصیب بدل دیتی ہے "
.( اک دعا سے اکثر تقدیر بھی بدل جاتی ہے )​
I don't disagree
 

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163
duaa se taqdeer badal jati hai............... agree
Taqdeer me jo moat ka waqt hy wo dua sy nhi badalta .. Taqdeer me jahan tk apnu k sath ho wo b dua sy nhi bharhta .. Taqdeer me bht c chezen esi hain jo dua sy nhi badalti .. Aur bht c esi hain jo badal b jati hain wo b islye k dua krna b taqdeer me he likha hta hy ..
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
Taqdeer me jo moat ka waqt hy wo dua sy nhi badalta .. Taqdeer me jahan tk apnu k sath ho wo b dua sy nhi bharhta .. Taqdeer me bht c chezen esi hain jo dua sy nhi badalti .. Aur bht c esi hain jo badal b jati hain wo b islye k dua krna b taqdeer me he likha hta hy ..
نہیں، تقدیر قطعاً ایسی چیز نہیں جس میں تبدیلی نہ ہو سکے۔
ہم نے پہلے عرض کیا۔۔تقدیر تین طرح کی ہوتی ہیں۔۔
  1. تقدیر مبرم حقیق
  2. تقدیر مبرم غیر حقیقی
  3. تقدیر معلق
پہلی قسم تقدیر مبرم حقیقی ہے۔ یہ آخری فیصلہ ہوتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے لوح محفوظ پر لکھ دیا جاتا ہے اور اس میں تبدیلی نا ممکن ہے اسی لیے جب فرشتے قوم لوط علیہ السلام پر عذاب کا حکم لے کر آئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بارگاہ خداوند میں عرض کے باوجود اﷲتعالیٰ نے عذاب نازل کرنے کا حکم دیا اور فرمایا :
يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَذَا إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍO
هود، 11 : 76

’’(فرشتوں نے کہا) اے ابراھیم! اس بات سے درگزر کیجئے، بیشک اب تو آپ کے رب کا حکم (عذاب) آ چکا ہے اور انہیں عذاب پہنچنے ہی والا ہے جو پلٹایا نہیں جا سکتا۔‘‘
چونکہ یہ عذاب قضائے مبرم حقیقی تھا اس لیے نہ ٹل سکا۔
دوسری قسم تقدیر مبرم غیر حقیقی ہے جس تک خاص اکابر اولیاء کی رسائی ہو سکتی ہے۔ سیدنا غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ اسی بارے میں فرماتے ہیں :
’’میں قضائے مبرم کو رد کر دیتا ہوں۔‘‘
اسی کی نسبت احادیث میں ارشاد ہوتا ہ :

1. لَا يُرَدُّ الْقَضَاءِ إِلاَّ الدُّعَاءَ.
’’صرف دعا ہی قضا کو ٹالتی ہے۔‘‘

ترمذي، الجامع الصحيح، کتاب القدر، باب ماجاء لا يرد القدر إلا الدعاء، رقم : 2139


2. اِنَّ الدُّعَا يَرُدُّ الْقَضَآءَ الْمُبْرَمَ.
بے شک دعا قضائے مبرم کو ٹال دیتی ہے۔‘‘
ديلمي، الفردوس بما ثور الخطاب، 5 : 364، رقم : 8448

تیسری اور آخری قسم قضائے معلق کی ہے جس تک اکثر اولیاء، صلحاء اور نیک بندوں کی رسائی ہو سکتی ہے، خواہ وہ اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہو یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے ہو یا اولیاء کرام کی دعاؤں سے، والدین کی خدمت سے یا صدقہ و خیرات سے ہو۔ اﷲتعالیٰ کی طرف سے بھی یہ وعدہ ہے کہ اگر کوئی بندہ چاہے تو ہم اس کے بدلنے والے ارادے، نیت اور دعا کے ساتھ ہی اس کی تقدیر بھی بدل دیں گے۔ سورۃ الرعد میں ارشاد فرمایا :

يَمْحُو اللّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِO
اللہ جس (لکھے ہوئے) کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) ثبت فرما دیتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب (لوح محفوظ) ہے۔‘‘
الرعد : 13، 39

ابلیس نے حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے تعظیم کا سجدہ نہ کیا اور اس وجہ سے وہ کافر ہو گیا لیکن اس بدبخت شیطان نے اللہ سے دعا کی :

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَO

’’اس نے کہا اے پروردگار! پس تو مجھے اس دن تک مہلت دے دے (جس دن) لوگ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے۔‘‘
الحجر، 15 : 36

اللہ نے اسے کھلی چھٹی دے دی اگر اللہ شیطان مردود کی دعا قبول کر کے اس کی تقدیر بدل سکتا ہے تو یقیناً اپنے نیک بندوں کی دعاؤں سے بھی تقدیر بدل سکتا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں شام میں طاعون کی وبا پھیلی اور اس زمانے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی شام کے سفر پر تھے۔ وباء کی وجہ سے انہوں نے وہاں سے نکلنے میں جلدی کی تو حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا :

أتَفِرُّ مِنْ قَدْرِ اﷲِ
’’کیا آپ تقدیر سے بھاگتے ہیں۔‘‘
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا جواب دیا

أفِرُّ مِنْ قَضَاء اﷲ اِلٰی قَدْرِ اﷲِ.
میں اﷲ کی قضا سے اس کی قدر کی طرف بھاگتا ہوں۔‘‘

ابن سعد، الطبقات الکبريٰ، 3 : 283

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر طاعون جیسا مرض کسی علاقے میں وبا کی صورت میں پھیل جائے اور میں کسی دوسرے علاقے میں پہنچ کر اس مرض سے بچ جاؤں تو میرا بچ جانا خدا کی تقدیر یعنی علم میں ہوگا۔

لہٰذا آیت مبارکہ اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں ثابت ہوگیا کہ خداوند تعالیٰ جب چاہتا ہے اپنے علم کے مطابق موقع بہ موقع تقدیر میں رد و بدل کرتا رہتا ہے اور یہ رد و بدل قضائے معلق کی صورت میں ہوتا ہے لیکن جو خدا کے علم میں آخری فیصلہ ہوتا ہے وہی ہو کر رہتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
دعا اپیا۔۔۔ بچھڑنے والے بچھڑ جاتے ہیں۔۔۔ کیونکہ یہ قانونِ فطرت ہے کہ خدا جسے چاہے ، جب چاہے اپنے پاس بلا لے۔۔ ہمیں اس بات پر یوں مایوس ہونا زیب نہیں دیتا پیاری۔۔۔ ہمیں صرف وہ کرنا ہے جو اس ک ذات نے حکم دیا :( ہمیں اس کی رضا کے آگے جھکنا ہے اور جھک جانا ہی محبت ہوتی ہے۔۔۔اطاعت میں اگر مگر اور اعتراضات نہیں اٹھا سکتے ہم۔۔۔ جو حکم ہوا ، جو عمل ہوا۔۔اس پہ بغیر کسی چوں چراں کے ہمیں گھٹنے ٹیکنا ہوں گے مادام۔۔۔ ہم سمجھ سکتے ہیں اپنے پیاروں سے بچھڑنا۔۔۔ اچانک۔۔۔ ان لوگوں سے جدا ہو جانا۔۔۔جن کے بارے لفظ موت اب بھی استعمال کرتے ہوئے دل ہول جاتا ہے۔۔۔سب بہت مشکل ہو جاتا۔۔بہت زیادہ مشکل۔۔۔۔
آپ کو اگر عالم ارواح میں کسی سے ملنے کا اشتیاق ہے۔۔ جلدی ہے تو خدائے بزرگ و برتر محبتوں کی دعائے رد نہیں کرتا۔۔بے شک ہم لوگ وہاں اکھٹے ہوں گے۔۔۔اپنے محبت بھرے رشتوں کے ساتھ۔۔۔ اگر ہم یہاں مایوسی اور ناشکری سے بچیں گے۔۔خدا کی رضا کو اپنی رضا بنا لیں گے تو وہ قادر مطلق ہمارے اپنوں سے ہمیں اس طرح سے ملاقات کروائے گا کہ ہمیں نہ یہاں کی کوئی اذیت یاد رہے گی نا دکھ۔۔۔ نارسائی اور ہجر کے زخم اسیے بھریں گے کہ کبھی تھے ہی نہیں۔۔۔اور پھر مستقل وصال ہوگا۔۔انشاءاللہ۔۔۔ وصال کے ایسے لمحات جس کا کبھی اختتام نہیں ہو گا۔۔۔۔۔
معذرت لیکن آپ کی باتوں سے ہمیں تھوڑا لگا کہ آپ زندگی سے بہت مایوس ہو گئی ہیں۔۔۔ یا شائد آخری حد تک بیزار۔۔۔ جدائی اور بچھڑنا اس ذاتِ بارئ تعالی کی قدرت ہے اور ہمارے لئے امتحان اور آزمائش اب یہ ہم پہ ہے کہ ہم خاموشی سے الحمدللہ کہتے ہیں یا آہ و زاری کرتے ہوئے واویلہ۔۔یاد رکھئے جس نے شکایت کی۔جس نے آہ بھی کی اُس نے صبر نہیں کیا :(۔۔۔ ہم لوگ آزمائشِ خداوندی سے گزرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔۔اور خدا اپنے بندوں پر اس قدر مہربان ہے کہ وہ ان پر ان کی استطاعت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔۔۔
ہم کچھ دن پہلے ہی سوچ رہے تھے۔۔۔ ہمیں نیچر کے قریب رہنا بہت اچھا لگتا ہے۔۔خاص طور پر خدا کی بنائی ہوئی زندہ مخلوقات اور بے زبان جانور۔۔۔ جو سب سہتے ہیں لیکن اف نہیں کرتے۔۔ ہم نے سوچا کہ اگر ہم اپنے ہاتھوں سے ایک مٹی کا کھلونا بناتے ہیں نا۔۔تو اس سے ایک انسیت ایک محبت سی پیدا ہو جاتی ہے۔۔۔ اپ کسی بچے کو اسے گفٹ کے طور پر دیتے ہو۔۔۔ اسے ایک لگن پیدا ہو جائے اس کے ساتھ۔۔۔ لیکن اپ جب چاہیں وہ کھلونا لے سکتے ہیں۔۔اور اس کی آپ کے پاس ایک ٹھوس وجہ ہو گی کہ بھئی میری چیز تھی۔۔میں نے مقررہ مدت تک اسے دل بہلانے کو دی ۔۔واپس لینا میرا حق ہے :)۔
اور اگر کبھی وہ کھلونا ٹوٹ جائے تو دکھ ہو گا اپ کو۔۔۔کیوں ہو گا؟؟ اپ کے لئے تو اس کی اتنی اہمیت نہیں ہے۔۔۔ آپ اس کے ساتھ کھیلو گے نہیں۔۔اپ کے کسی کام کا نہیں ہے۔۔۔ تو پھر دکھ کیوں؟؟ کیوں کہ وہ آپ کی تخلیق ہے۔۔۔
تو آپ خود سوچئے۔۔۔ وہ خدا جو سب سے بڑا مصور ہے ، اسے اپنے بندوں کا ٹوٹنا پسند ہو گا؟؟؟ ہر گز نہیں۔۔۔ وہ تو اپنے اس بندے سے بھی اتنی ہی محبت کرے گا جس نے اپنی ساری زندگی نافرمانی میں گزاری ہو۔۔تو کیسے ممکن ہے وہ ہم جیسوں کو تنہا چھوڑ دے۔۔۔۔۔اگر وہ زات تنہا نہیں چھوڑتی تو ہمیں بھی یہ زیب نہیں دیتا کہ ہم خود پہ دکھ اور غم کو اس قدر حاوی کر لیں کے خدا نخواستہ اس کی تقسیم سے اختلاف کر بیٹھیں۔۔۔
دلی جزبات پہ اختیار ممکن نہیں ہے۔۔ہم سمجھ سکتے ہیں۔۔۔ اور دکھ کا اظہار گناہ نہیں ہے۔۔اگر اپنے بچھڑنے والوں کے ذکر پر آنکھیں نم ہو جائیں تو یہ گناہ نہیں ہے۔۔۔ روئیے ۔۔۔کھل کے رویئے اس ذات باری کے آگے۔۔۔ کہ وہ خاموشی کی زبان کو بھی خوب سمجھتا ہے۔۔۔۔۔ لیکن اعتراضات ہمیں زیب نہیں دیتے۔۔۔ اور دعا کبھی رد نہیں ہوتی۔۔۔ ہمارا تو یقین یہ ہے کہ لگن اور خلوص ہو تو کوئی بھی دعا رد نہیں ہوتی۔۔وہ خدا جب چاہے کُن فرما کر کائنات کو بدل دے۔۔۔ بالکل ایسے ہی جیسے ممتحن پرچے میں سوالات کو ردو بدل کرنے کا حق رکھتا ہے۔۔۔ خوش رہیئے۔۔۔ اپنے انگ انگ کو اس کی رضا میں ڈھال لیجیئے۔۔وہ بہت کریم ہے۔۔۔اور بہت محبت کرنے والا۔۔۔۔اس کے ہوتے ہوئے مایوس اور دکھی ہونا ہمیں زیب نہیں دیتا۔۔۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ ذات کچھ ایسا کرتی ہے کہ سارے غم، ساری اذیتیں، سارے دکھ، زندگی کے اوراق میں سے، ایک پل میں اوجھل ہو جاتے ہیں۔۔اور تکالیف کے سارے ذائقے ، ساری کرواہٹیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بھول جاتی ہیں۔۔۔
خوش رہیئے۔۔۔ آسانیاں بانٹیں۔۔خدا آپ کا غم مختصر فرمائے۔صبر کو طویل کرے۔۔۔ اور زندگی کو مسرتوں سے بھر دے کہ سارے غم آپ بھول جائیں۔۔۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔۔۔۔
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
Taqdeer me jo moat ka waqt hy wo dua sy nhi badalta .. Taqdeer me jahan tk apnu k sath ho wo b dua sy nhi bharhta .. Taqdeer me bht c chezen esi hain jo dua sy nhi badalti .. Aur bht c esi hain jo badal b jati hain wo b islye k dua krna b taqdeer me he likha hta hy ..
.ﻣﻠﺘﺎ ﻭﮨﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻧﺼﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﭼﯿﺰ ﻧﺼﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ، ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮭﺎﮔﺎ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﻧﺎﮞ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ

کسی نے شخص طلب کیا حضرت علی رض۔۔۔ سے نصیب تو پہلے لکھ دیتا ہے اللّٰہ تو
بدل کیسے جاتا ہے تو عرض کیا علی رضہ۔۔۔نے کہ دعا ایک ایسی نعمت ہے خدا کی اگر بندہ دل سے مانگے کوئی فرق واضح نہ ہو تو اللّٰہ .نصیب بھی بدل دیتا ہے
اسی لئے ہر وقت دعا کی تاکید کی گئی ہے دعا تقدیر بدل دیتی ہے کیونکہ ہم اللہ سے مانگتے ہیں اور وہی ہر چیز کا مالک ہے جب اس کا کن ہو جاتا ہے تو تقدیر بھی ہمارے حق میں پلٹ جاتی ہے​
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
🤣 🤣 🤣

jee le aaiay biscuit aap............... balkay cake le aaiay
بسکٹ ہر کوئی کھانا پسند کرتا ہے اور چائے کے ساتھ بسکٹ کا اپنا مزہ ہے۔ بسکٹ ہلکی پھلکی بھوک کو بھی مٹاتے ہیں، اور منہ کا ذائقہ بھی 😋 ☕دوبالا کرتے ہیں۔🥠🍪
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
بسکٹ ہر کوئی کھانا پسند کرتا ہے اور چائے کے ساتھ بسکٹ کا اپنا مزہ ہے۔ بسکٹ ہلکی پھلکی بھوک کو بھی مٹاتے ہیں، اور منہ کا ذائقہ بھی 😋 ☕دوبالا کرتے ہیں۔🥠🍪
خالی تعریفیں ہی کئے جائیں گے یا لے کر بھی آئیں گے
 
Top