مسلمانوں کو دہشتگرد کیوں دکھایا ۔۔۔؟شاہ رخ خان کو منہ توڑ جواب

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan


مسلمانوں کو دہشتگرد کیوں دکھایا ۔۔۔؟شاہ رخ خان کو منہ توڑ جواب



سوشل میڈیا پر کھل کر مودی ڈاکٹرائن اور انتہا پسندوں کی کارروائیوں کی مذمت کی جا رہی ہے ان میں بالی وڈ فنکار بھی شامل ہیں ۔پہلے پریانکا چوپڑا کو عوامی کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا اب شاہ رخ خان کو عوامی غیض و غضب کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر شاہ رخ خان نے ایسا کیا کیا کہ انہیں منہ توڑ جواب مل رہے ہیں ۔ دراصل شاہ رخ خان نے آن لائن فلم سٹریمنگ کمپنی’’ نیٹ فلیکس‘‘ کیلئے ایک ویب سیریز پروڈیوس کی ہے یہ ویب سریز 7 قسطوں پر مشتمل ہے ۔ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ویب سیریز ’’بارڈ آف بلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری کیا تو سوشل میڈیا پر مداحوں کے غصے کی کوئی انتہا نہ رہی۔ دہشتگردی پر بنائی گئی ویب سیریز ’’ بارڈ آف بلڈ‘‘ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایسے ایجنٹ پر ہے جس کو بلوچستان میں خفیہ مِشن کیلئے بھیجا جاتا ہے لیکن وہ ایجنٹ اپنے مِشن میں ناکام ہوجاتا ہے جس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی اُس ایجنٹ کو نوکری سے فارغ کردیتی ہے۔نوکری سے نکالے جانے کے بعد وہ ایجنٹ ایک کالج میں پروفیسر کی نوکر ی کرنے لگ جاتا ہے لیکن کچھ ہی عرصے بعدبھارتی خفیہ ایجنسی ایجنٹ کو دوبارہ اُسی مِشن پر بھیجتی ہے۔’’بارڈ آف بلڈ‘‘ کا مرکزی کردار بالی وڈ کے مسلمان اداکار عمران ہاشمی نے ادا کیا ہے۔ صاف واضح ہے کہ ویب سیریز کو پروڈیوس کرنے والا بھی مسلمان اداکار اور مرکزی کردار کرنیوالا بھی مسلمان اداکار ہی ہے ، صاف نظر آ رہاہے کہ یہ ویب سیریز سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنائی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کی اس ویب سیریز پرٹوئٹر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نتاشا کُنڈی نامی ایک صارف نے کہا ’’شاہ رخ خان پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں اس ویب سریز کے ذریعے اپنے رہنمائوں کو خوش کررہے ہیں، آپ کے پاس نفرت کا اظہار کرنے کیلئے اس سے اچھا موقع نہیں ہوسکتا۔‘‘ ایک صحافی صباحت ذکریہ نے ٹوئٹ کیا کہ’’ شاہ رخ خان وہی بھارتی اداکار ہیں جو اب تک مسئلہ کشمیر پر خاموش ہیں اور اپنی دولت بڑھانے کیلئے مسلمانوں کو ہی دہشتگرد دِکھا رہے ہیں ۔ ‘ ‘ پاکستانی اداکارہ منشہ پاشا نے بھی شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ’’ کیا بھارت کے پاس فلم بنانے کیلئے پاکستان کے علاوہ کوئی موضوع نہیں ہے؟‘ ‘ماہِ دوراں نامی ایک اور ٹوئٹر صارف نے’’ لارڈ آف بلڈ‘‘ ویب سیریز کیخلاف ٹوئٹ کیا ’’پاکستان بنانے کیلئے قائداعظم کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، شاہ رخ خان اُن بزدل مسلمان اداکاروں میں سے ہیں جن کو صرف پیسوں اور شہرت سے محبت ہے، اصل میں یہ وہ ہندو ہیں جو بھارتی منفی سوچ سے محبت کرتے ہیں۔‘‘یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کی اس ویب سیریز کو 27 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔

پاکستان مخالف ٹی وی سیریز بنانے پر ترجمان پاک فوج جنرل آصف غفور باجوہ نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکائونٹ سے شاہ رخ خان کو مخاطب کیا اور مشورہ دیا کہ وہ بالی وڈ کی خیالاتی دنیا سے باہر نکل آئیں ۔ حقائق جاننا چاہتے ہیں تو پھر پاکستان میں قید بھارتی دہشتگرد جاسوس کلبھوشن یادیو، پاک فضائیہ کے ہاتھوں مار کھانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کا حشر اور 27 فروری کو بھارتی فوج کی شکست دیکھ لیں۔ ایسی حرکتوں کی بجائے مثبت سوچ اور عمل کا مظاہرہ کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور آر ایس ایس کی ہندو شدت پسندی و نازی ازم کیخلاف آواز بلند کرکے امن کے فروغ کی بات کرنی چاہیئے۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?