مصباح الحق کو دہری ذمہ داری دے کر پلیئرز کا کام آسان کیا گیا، یونس خان

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
مصباح الحق کو دہری ذمہ داری دے کر پلیئرز کا کام آسان کیا گیا، یونس خان
115868

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے
چارسدہ(اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم میں دہری ذمہ داری تفویض کرکے کھلاڑیوں کا کام آسان کیا گیا ہے تاہم انہیں ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر مقرر کرنا خوش آئند امر ہے کیونکہ ان کے موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔سابق کپتان یونس خان نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے نئے ڈھانچے سے پاکستان کرکٹ میں بہتری آئے گی جبکہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کا پاکستان میں انعقاد پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے کیونکہ یقینی طور پر اب غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پاکستان آنے میں تامل نہیں کریں گے کیونکہ ملک میں سیکیورٹی کے حالات ماضی کے برعکس کافی بہتر ہیں۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?