مصباح کو کرکٹ کے جدید تقاضوں کی بہتر سمجھ ہے: سہیل تنویر

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
مصباح کو کرکٹ کے جدید تقاضوں کی بہتر سمجھ ہے: سہیل تنویر
115956

سہیل تنویر نے کہا کہ نومنتخب کوچ اچھی طرح جانتے ہیں کہ موجود طرز کی کرکٹ میں جیت حاصل کرنے کیلئے کس طرح کی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔


قومی باؤلر سہیل تنویر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مصباح الحق کو کوچ بنانا بہت اچھا فیصلہ ہے۔ کرکٹ کے کچھ حلقوں سے اس بات پر اعتراض کیا جا رہا ہے کہ مصباح کا بین الاقوامی کرکٹ میں کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں ہے لیکن میرے خیال میں انہیں باقی کوچز کے مقابلے ایک بہت بڑی سبقت حاصل ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ مصباح نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ لی ہے اور ان چھ سات سالوں میں اس کھیل میں کئی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں جس کا انہیں اچھی طرح علم ہے۔ وہ کرکٹ کے جدید تقاضوں کو دیگر کوچز کی نسبت بہتر سمجھتے ہیں۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?