مقبوضہ وادی سے اظہار یکجہتی، آزاد کشمیر میں عید سادگی سے منائی گئی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,374
10,718
1,313
Lahore,Pakistan
مقبوضہ وادی سے اظہار یکجہتی، آزاد کشمیر میں عید سادگی سے منائی گئی
115127


ملک کے دیگر علاقوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی اس بار مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عید سادگی سے منائی گئی۔ نماز عید کے بعد بھارت مخالف ریلیاں نکالی گیں۔


مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو زرداری نے عید آزاد کشمیر میں منائی۔ دونوں رہنماوں نے مرکزی عید گاہ میں نماز عید کے بعد بھارت مخالف ریلی میں شرکت کی۔


شرکاء ریلی نے بھارت مخالف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ حکومت پاکستان سمیت ہمدرد ممالک سے سفارتی کوششوں کو تیز تر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے آزادکشمیر کے دیگر شہروں نیلم، ہٹیاں باغ، راولا کوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبھر میں بھی نماز عید کے بعد بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?