ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
3,871
3,804
1,313
Lahore,Pakistan
ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے
115187

پاکستان میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی۔ کشمیر پر قبضے کے حوالے سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔





ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف بھارت مخالف ریلیاں نکالی جائینگی۔ جس میں کشمیر پر بھارتی فیصلے کو مسترد کیا جائے گا۔ گھروں میں کالے رنگے کے جھنڈے لہرائے جائینگے۔


لاہور میں بھی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کرینگے، اس ریلی میں یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شرکت کرینگی۔ ریلی گورنر ہاؤس سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی۔


دوسری ریلی تحریک انصاف کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر کی قیادت میں شنگھائی پل سے تین بجے نکالی جائے گی، ریلی شنگھائی پل سے گورنر ہاؤس پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔


تیسری ریلی پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان کی قیادت میں ریلی غازی روڈ سے نکالی جائے گی، غازی روڈ سے نکلنے والی ریلی کا اختتام گورنر ہاؤس میں ہو گا۔


اسلام آباد میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھارت کے یوم آزادی پر بڑی ریلیاں نکالی گئی اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے فیصلے کو مسترد کیا جائے گا۔


اُدھر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے آج یوم سیاہ منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔ کشمیر پر قبضے کے حوالے سے عوام، حکومت اور پاک فوج سب نے بھارتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ دنیا نے جان لیا پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔


انہوں نے لاہور میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین، قرار دادوں کی دھجیاں اڑادی ہیں، مودی نےثابت کر دیا وہ عالمی قراردادوں کے ساتھ مخلص نہیں۔


چودھری سرور کا کہنا تھا کہ آج بھی یوم آزادی کی تقریبات میں پاکستان کیساتھ کشمیر کا جھنڈا لہرایا ہے، کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، بھارت نے کشمیریوں کے رابطے منقطع کر رکھے ہیں۔


گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹیوں سے بالائے طاق ہو کر پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا لے کر مارچ کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے وہ بھی بھرپوراحتجاج کریں۔


پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ کل ہر ذی شعور پاکستانی کو یوم سیاہ میں شریک ہونا چاہیے۔


مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کاحصہ ہے۔


رہنما مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ یوم سیاہ پارٹی کی وابستگیاں بھلا کر منائیں گے۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?