مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں نمازعید کے اجتماعات پر پابندی لگادی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,374
10,718
1,313
Lahore,Pakistan
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں نمازعید کے اجتماعات پر پابندی لگادی
بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابض حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کی نماز کے لیے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن کم لوگوں کا اجتماع ہونے کے باوجود ہنگامے پھوڑ پڑے تھے۔

ادھر خبریں ہیں کہ مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہنگامی حالات کے پیش نظر اشیائے خورونوش کا ذخیرہ کر لیا ہے۔ گندم 65 دن، چاول 55 دن، چھوٹا گوشت 17 دن اور مرغی کا گوشت 1 ماہ کیلئے ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایل پی جی ایک ماہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول 28 دن تک کیلئے ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد وادی بھر میں قابض بھارتی فوج کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے۔

ادھر مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگی ہیں۔ کشمیری عوام میں بھارتی اقدامات پر غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

بھارتی اقدامات کے باعث مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ٹی وی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?