مکسڈ فرائیڈ رائس

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
مکسڈ فرائیڈ رائس

اجزاء:اُبلے چاول1/2کلو،چکن بریسٹ(سٹرپس)1/2کپ،جھینگے آٹھ سے دس عدد،نمک1/2 چائے کا چمچ،سفید مرچ1/2چائے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کاچمچ،کٹی پیاز ایک عدد،کٹی گاجر ایک عدد،باریک کٹی ہری پیاز ایک کپ،اُبلے مٹر 1/4کپ،انڈے دو عدد،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،سفید مرچ1/2چائے کا چمچ

ترکیب:پہلے1/2کپ چکن بریسٹ سٹرپس اور آٹھ سے دس عدد جھینگوں کو1/2چائے کا چمچ نمک،1/2چائے کا چمچ سفید مرچ اور ایک کھانے کا چمچ سویا ساس سے میری نیٹ کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں دو عدد پھینٹے ہوئے انڈے ،میری نیٹ کی ہوئی چکن اور جھینگے ڈال کر پانچ منٹ اسٹرفرائی کر لیں۔اب اس میں ایک عدد کٹی پیاز،ایک عدد کٹی گاجر،ایک کپ باریک کٹی ہری پیازاور1/4کپ اُبلے مٹر کے ساتھ1/2کلو اُبلے چاول ،دو کھانے کے چمچ سویا ساس،1/2چائے کا چمچ نمک اور1/2چائے کا چمچ سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور سرو کریں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?