مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور واجبات لے کر گھرچلے گئے

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,449
10,749
1,313
Lahore,Pakistan
مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور واجبات لے کر گھرچلے گئے
115072


دونوں اچانک معاہدہ ختم کرنے پر پی سی بی حکام سے ناراض ،الوداعی تصاویربھی نہ بنوائیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق پاکستانی ہیڈکوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور واجبات کی ادائیگی کے بعد خاموشی سے بوریابستر سمیت کر اپنے وطن چلے گئے ۔ یاد رہے کہ مکی آرتھر کا معاہدہ 15 اگست تک ہے لیکن توسیع نہ ہونے پر انہیں گھر کی راہ لینا پڑی۔ سابق ہیڈ کوچ کو یقین دلایا گیا تھا کہ انہیں مزید ٹیم کیساتھ ذمہ داری نبھانے کا موقع دیا جائیگا لیکن فراغت کا فیصلہ اچانک سنائے جانے پر وہ بورڈ حکام سے ناخوش تھے ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی وہ زیادہ تر وقت فون پر مصروف رہے ، انہوں نے این سی اے سٹاف کیساتھ بات چیت سے بھی گریز کیا اور جاتے ہوئے الوداعی ملاقات اور تصاویر بنوانا بھی گوارا نہیں کیا۔ سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورمعاہدہ مکمل ہونے کے بعد مزید کام کے خواہشمند تھے اور وہ بھی فارغ کئے جانے پر پی سی بی حکام سے ناراض ہیں۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?