نادرا نے شناختی کار ڈ اور ”ب“ فارم بنوانے کا طریقہ مزید آسان کر دیا

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,441
10,749
1,313
Lahore,Pakistan
نادرا نے شناختی کار ڈ اور ”ب“ فارم بنوانے کا طریقہ مزید آسان کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نادرا نے شناختی کارڈ اور ”ب“ فارم بنوانے کا طریقہ مزید آسان کر دیا ہے اور پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈیا بے فارم کیلئے برتھ سرٹیفکیٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، فاٹا کے رہائشی کسی بھی شہر سے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔نادرا حکام کا کہناتھا کہ کارڈ گم ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ صرف گمشدگی کا حلفیہ بیان دینا ہو گا، شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کسی بھی آفیسر اور عوامی نمائندے سے کروانا ضروری نہیں ہے۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?