نانگا پربت میں غیر ملکی کوہ پیماؤں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

  • Work-from-home

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,302
1,313
چلاس میں سرکاری افسروں کے قتل کا ملزم ایم نبی عرف قاری حسنین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان یونس داگا فوٹو رائٹرز/فائل
گلگت بلتستان: پولیس نے نانگا پربت میں 10 سیاحوں پر حملہ کرنے والے گروہ کے ماسٹر مائنڈ اور چلاس میں 3 اعلیٰ افسران کو قتل کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان یونس داگا کے مطابق نانگا پربت سانحے کا ماسٹر مائنڈ قریب اللہ عرف حسن کالعدم تحریک طالبان چلاس یونٹ کا سابق امیر ہے جبکہ چلاس میں سرکاری افسروں کے قتل کے ملزم ایم نبی عرف قاری حسنین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 22 جون کو نانگا پربت بیس کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 10 غیر ملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے، واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی جبکہ اس حوالے سے سابق چیف سیکریٹری منیراحمد بدانی اور آئی جی گلگت بلتستان عثمان ذکریا کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے قتل میں 15 ملزمان ملوث ہیں اور ان کی شناخت بھی ہو چکی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور وہ دیامر اور چلاس کے پہاڑی علاقوں میں مختلف ٹولیوں میں بٹے ہوئے ہیں۔
 

Shakil-A

Regular Member
Jun 6, 2011
140
28
1,128
ہماری ملك میں ایسے لوگ كے لئے كوئی جگہ نہیں ہے . یہ لوگ اپنے غیر ملكی باداروں كو خوش كرنے كے لئے بیگناہ انسانوں كو قتل كرتے ہیں اور اس كو جہاد پكارتے ہیں . اگر كوئی ان سے پوچہے كہ جہاد كیا ہے تو ان كی جواب یہیں ہوگا كہ جہاد ان لوگوں كو مارنا ہے جو ہمارے بات مانتے نہیں یا ان كو ہمارے نظریوں سے اتفاق نہیں ہے . اللہ ان سب كو یا ایسے ہی پكڑوادے یا ان كو صحیح رستہ دكھائے
 
Top