نعت میں بھی لکھوں مجھ کو یہ ہنر دیں آقا

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada

نعت میں بھی لکھوں مجھ کو یہ ہنر دیں آقا
ہے مُجھے ذوقِ سفر، اذنِ سفر دیں آقا

کوئی توقیر کی خواہش نہ زر و گوہر کی
خاکِ طیبہ سے یہ دامن مِرا بھر دیں آقا

قصرِ جنت مِرا حق ہی سہی، میں نے چھوڑا
بس مدینے میں کہیں چھوٹا سا گھر دیں آقا

جہل و باطل سے مِری جنگ ہے اور دیر سے ہے
مُجھ کو ایمان و دیانت کی سِپر دیں آقا

یہ مِرا دل بھی حِرا ایسا منور ہو جائے
یہ عنایت بھی کسی طور سے کر دیں آقا

بھُول جاتا ہوں دُعا، ہاتھ اُٹھا کر اکثر
میں نے کیا مانگنا ہے مجھ کو خبر دیں آقا

میں تو حیرت زدہ لب بستہ کھڑا ہوں در پر
مانگنا کب مُجھے آتا ہے، مگر دیں آقا

یوں بھی وہ لُطف و کرم ہے کہ جہاں رشک کرے
اور کہیں حُسنِ طلب مُجھ کو اگر دیں آقا

پہلے دیں مجھ کو دُعا کرنے کی ہمت ناصر
اور پھر میری دُعاؤں میں اثر دیں آقا
 
Top