نوابی انڈے کی بریانی

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,926
1,593
363


نوابی انڈے کی بریانی

اجزاء
انڈے چھ عدد (اُبلے ہوئے
تیل آدھا کپ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
(پیاز آدھا کپ (تلی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی
(آلو دو عدد (کٹے اور چھوٹے کیوبز میں کٹے ہوئے
(مٹر آدھا کپ (اُبلے ہوئے
دہی ایک کپ
(چاول آدھا کلو (اُبلے ہوئے
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
(پودینہ دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
کیوڑا ایک چائے کا چمچ
(زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ (دودھ میں گھولا ہوا
(ہری مرچ چار عدد (کٹی ہوئی


ترکیب
تیل گرم کرکے اس میں گرم مصالحہ، تلی پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی اور پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔
اب اس میں آلو، مٹر اور آدھا کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ آلو گل جائیں۔
پھر اس میں دہی اور انڈے ڈال دیں۔
ایک پین میں چاول پھیلا کر ڈالیں۔
اب اس پر انڈے کا مکسچر ڈال کر ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پودینہ ڈالیں۔
پھر باقی بچے چاول ڈال کر کیوڑا شامل کریں۔
اوپر سے زعفران ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھیں۔
نوابی انڈے کی بریانی سرونگ کے لئے تیار ہے۔
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

shehr-e-tanhayi

ایسی محبت کیا کرنی جو نیند چرا لے آنکھوں سے
Super Moderator
Jul 20, 2015
35,880
10,807
713
Tarkeeb to mazay ki lag rahi hai... balkay parhtay hi bhook chamak uThi.

Kisi time try zaroor kareN gay. In Sha Allah
 
Top
Forgot your password?