ورلڈ کپ فائنل: اوورتھرو پر 6 رن رنز، ایمپائر نے غلطی کا اعتراف کرلیا

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
3,936
3,916
1,313
Lahore,Pakistan
ورلڈ کپ فائنل: اوورتھرو پر 6 رن رنز، ایمپائر نے غلطی کا اعتراف کرلیا
114754


ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر پانچ کے بجائے چھ رنز دینے والے امپائر کمار دھرما سینا نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ مشاورت سے کیا، اس لئے افسوس نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019ء میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے آخری اوور میں اوور تھرو پر بین سٹوکس کو پانچ کے بجائے چھ رنز دینے پر ایمپائر کمار دھرما سینا نے غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔

114755

کمار دھرما سینا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشاورت سے انگلینڈ کو چھ رنز دیئے، فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔


امپائر کی اس غلطی پر میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور بھی برابر رہا تھا۔ ایمپائر دھرما سینا کی غلطی نے نیوزی لینڈ کے بجائے انگلینڈ کو عالمی چیمپئن بنوا دیا۔

114756


فاتح کپتان ایان مورگن باؤنڈریز پر ٹرافی کے فیصلے کو پہلے ہی غیر منصفانہ قرار دے چکے ہیں۔ کیوی کپتان کین ولیمسن اور کوچ گیری سٹیڈ نے بھی ٹائی بریکر فیصلے کو شرمناک قرار دیا تھا۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?