ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دیدی

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
3,936
3,916
1,313
Lahore,Pakistan
ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دیدی

لیڈز: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ 228 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوورز میں حاصل کر لیا۔ عماد وسیم نے فتح گر اننگز کھیلی اور 49 رنز بنائے، وہاب ریاض نے زخمی انگلی کیساتھ 15 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ محمد نبی اور مجیب الرحمن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل افغانستان نے مقررہ اوورز میں 227 رنز بنائے تھے۔ اصغر افغان اور نجیب اللہ زدران 42.42 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 شکار کیے۔ عماد وسیم مرد میدان قرار پائے۔ پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے ایک اور رکاوٹ عبور کر لی۔

پاکستان کی اننگز۔۔۔۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔ پہلے ہی اوور میں دوسری گیند پر فخر زمان مجیب الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 72 کے مجموعی سکور پر امام الحق جلد بازی میں محمد نبی کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 36 رنز کی باری کھیلی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری داغنے والے بابر اعظم کی اننگز اس بار 45 سکور تک محدود رہی۔ بیٹسمین کو محمد نبی نے بولڈ کیا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ 19 رنز بنا کر مجیب الرحمن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، حشمت اللہ شہیدی نے کیچ پکڑا۔ حارث سہیل 27 سکور پر سپنر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈیبیو ہو گئے۔کپتان سرفراز احمد 18 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجیب اللہ زدران کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت پاکستان کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ عماد وسیم نے فتح گر اننگز کھیلی۔ انہوں نے 49 رنز بنائے اور مرد میدان قرار پائے۔ وہاب ریاض نے زخمی انگلی کیساتھ 15 سکور کی جارحانہ باری کھیلی۔ مجیب الرحمن اور محمد نبی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کی اننگز۔۔۔۔۔
اس سے قبل افغانستان کی طرف سے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا تو رحمت شاہ اور کپتان گلبدین نائب نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی طرف سے پہلا اوور عماد وسیم نے کیا۔ افغانستان کو پہلا نقصان گلبدین نائب کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 12 گیندوں پر 15 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ اس سے اگلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے حشمت اللہ شہیدی صفر پر پویلین بھیج دیا۔ عماد وسیم نے کیچ پکڑا۔
تیسری وکٹ رحمت شاہ کی گری جنہوں نے سپنر عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دیدیا، بیٹسمین نے 35 رنز کی باری کھیلی۔ اصغر افغان گرین شرٹس کا چوتھا شکار بن گئے، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 35 گیندوں پر 42 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں 3 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ شاداب خان نے انہیں بولڈ کیا۔ اکرم علی خیل نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 24 سکور کی باری کھیلی اور عماد وسیم کا نشانہ بن گئے۔


۔167 کے مجموعی سکور پر آل راؤنڈر محمد نبی 16 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ محمد عامر نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔ 202 کے مجموعی سکور پر نجیب اللہ زدران 42 سکور بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ فاسٹ باؤلر شاہین نے راشد خان کو 8 رنز پر پویلین چلتا کیا۔ ان کا کیچ فخر زمان نے پکڑا۔ حامد حسن ایک رن بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سمیع اللہ شنواری 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 227 رنز بنا سکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے چار شکار کیے۔ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?