وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
9,195
9,309
1,313
Lahore,Pakistan
وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف اور وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیتے ہوئے پی سی بی کی جانب سے نظرثانی شدہ سسٹم بھی منظور کر لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بطور پیٹرن پی سی بی نئے نظام کی منظوری دینے کے علاوہ ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں تعاون کی ہدایات بھی جاری کر دیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیمیں رکھنے والے سرکاری ڈپارٹمنٹس پی سی بی سے ہر ممکن تعاون کریں۔ جن 11 اداروں کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ہدایت نامہ بھجوایا گیا ہے ان میں واپڈا، ایس این جی پی ایل، سٹیٹ بینک، نیشنل بینک، کے آر ایل، پی ٹی وی، زیڈ ٹی بی ایل، پی آئی اے، ریلوے اور سول ایوی ایشن شامل ہیں۔


نئے سیٹ اپ میں 15ریجنل ایسوسی ایشنز کو 6 میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں پنجاب سنٹرل، پنجاب سدرن، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور ناردرن پنجاب کے ریجنز اور ٹیمیں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان بارہا پاکستان کے موجودہ کرکٹ اسٹرکچر کو بوسیدہ قرار دیکر اس میں تبدیلی کا عندیہ دے چکے تھے اور انہوں نے پی سی بی کو نیا کرکٹ اسٹرکچر تیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?