وفاقی کابینہ نے نئے پی سی بی آئین پر \"منظور\" کی مہر لگا دی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,441
10,749
1,313
Lahore,Pakistan
وفاقی کابینہ نے نئے پی سی بی آئین پر \"منظور\" کی مہر لگا دی
115071

ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کی ٹیموں کا کردار ختم،پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور کیپیٹل ایریاز کے نام سے چھ تشکیل پائیں گی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دے دی جس کے تحت اب ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کی ٹیموں کا کردار ختم ہو گیا ہے ۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے سفارش کی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ روز کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں پی سی بی کے آئین کی منظوری بھی شامل تھی جس کا مسودہ بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے نئے آئین کی منظوری کے بعد ملکی کرکٹ میں اداروں کی ٹیموں کا فعال کردار ختم ہو گیا ہے جن کی ٹیمیں اب فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گی البتہ انہیں چھ ٹیموں کو سپانسر کرنے کا حق حاصل ہوگا۔پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کو اداروں کے بجائے علاقائی بنیادوں پر استوار کرنے کے حامی تھے جنہوں نے ملکی کرکٹ میں آسٹریلین طرز پر چھ فرسٹ کلاس ٹیموں کا نظام رائج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نئے آئین کے تحت پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور کیپیٹل ایریاز کے نام سے چھ ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور ہر ریجن کی ایک، ایک ٹیم گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی جس کے میچز تین روز پر مشتمل ہوں گے ۔واضح رہے کہ نئے آئین کی منظوری کے نتیجے میں بعض دیگر اہم فیصلوں کیلئے بھی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?