وہاب ریاض عید الاضحی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کیلئے تیار

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,441
10,749
1,313
Lahore,Pakistan
وہاب ریاض عید الاضحی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کیلئے تیار
115070


فاسٹ بالروہاب ریاض عیدالاضحیٰ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے پی سی بی سے درخواست کریں گے
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) اورانہیں انٹرنیشنل سطح پر سرخ بال کو چھوڑنے کی اجازت مل گئی تو وہ محمد عامر کے بعد دوسرے فرنٹ لائن پاکستانی فاسٹ بالر ہوں گے جو طویل فارمیٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے ۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کھیلنے میں مصروف وہاب ریاض مستقبل میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو تمام تر توجہ کا مرکز بنانے کے خواہشمند ہیں اور ان کا خیال ہے کہ قومی ٹیم میں موجود نوجوان فاسٹ بالرز حسن علی، محمد عباس، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے خدمات کی انجام دہی کر سکتے ہیں جبکہ کئی دوسرے نوجوان کھلاڑی بھی قومی ٹیم میں اپنے چانس کے منتظر ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?