وہ اکثر مجھ سے کہتا ہے

  • Work-from-home

Umeed_Ki_Kiran

Senior Member
May 8, 2013
503
324
213
Karachi Pakistan

وہ اکثر مجھ سے کہتا ہے
تم بے حد شور مچاتی ہو
جب پیار سے مجھے بلاوٴ گے
تب دوڑ کہ میں تو آوٴں گی
تب پائل میری چھنکے گی
پائل کا شور تو ہو گا ہی
جب کلائی میری تم پکڑو گے
تب چوڑی میری کھنکے گی
جب چوڑی میری کھنکے گی
چوڑی کا شور تو ہو گا ہی
جب بندیا میری چمکے گی
جا آنکھ میں تیری دمکے گی
تب جذبے شور مچائیں گے
جذبوں کا شور تو ہو گا ہی
میرے جھمکے سے جب کھیلو گے
وہ گال کو میرے چومے گا
بے چین سے تم ہو جاوٴ گے
اک لہر اٹھے گی سینے میں
اس لہر کا شور تو ہو گا ہی
میری زلفوں کو سلجھاتے ہوے
میرے گجرے کو بکھراوٴ گے
تب سانسیں تیری مہکیں گی
سانسوں کا شور تو ہو گا ہی
جب پاس میرے تم آوٴ گے
اک برق سی تن میں دوڑے گی
من بہکا سا ہو جاے گا
ہر دھڑکن شور مچاے گی
دھڑکن کا شور تو ہو گا ہی
وہ اکثر مجھ سے کہتا ہے
تم بے حد شور مچاتی ہ
و


 

Umeed_Ki_Kiran

Senior Member
May 8, 2013
503
324
213
Karachi Pakistan
 
Top