شادی سے پہلے اور شادی کے بعد

  • Work-from-home

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
(شادی سے پہلے)

1615530168413.png


تُم جَو ہَنستی ہَو تَو پُھولُوں کی اَدا لَگتی ہَو
اَور چَلتی ہَو تَو اِک بادِ صَبا لَگتی ہَو

دَونُوں ہاتُھوں میں چُھپا لَیتی ہَو اَپنا چَہرہ
مَشرِقی حُور ہَو دُلہَن کی حَیا لَگتی ہَو

کُچھ نہ کَہنا مَیرے کَندھے پہ جُھکا کَر سَر کَو
کِتنی مَعصُوم ہَو،تَصوِیرِ وَفا لَگتی ہَو

بات کَرتی ہَو تَو ساگَر سے کَھنَک جاتے ہیں
لَہَر کا گِیت ہَو،کَوئل کی صَدا لَگتی ہَو

کِس طَرف جاؤ گی زُلفُوں کے یہ بادَل لے کَر
آج مَچلی ہُوئی ساوَن کی گَھٹا لَگتی ہَو

تُم جِسے دَیکھ لَو،اُسے پِینے کی ضَرُورَت کَیا ہے
زِندگی بَھر جَو رَہے،اَیسا نَشہ لَگتی ہَو،

مَیں نے مَحسُوس کِیا تُم سے یہ باتَیں کَر کے،
تَم زَمانے میں زَمانے سے جُدا لَگتی ہَو...!



(شادی کے بعد)
1615530444202.png


تم جو ہنستی ہو تو آسیب زدہ لگتی ہو
اور روتی ہو تو اس سے بھی بُرا لگتی ہو

دونوں ہاتھوں میں چھپا لیتی ہو بٹوا میرا
تم نِری چور ہو، چوروں کی سبھا لگتی ہو

کچھ نہ کہنا مِرے کاندھے پہ جھکا کر سر کو
بات کرتے ہوئے ایک بھونپو پھٹا لگتی ہو

کس طرف جاؤ گی یہ زہر بھرا پھن لے کر
آج مچلی ہوئی ناگن کی ادا لگتی ہو

ساتھ گر تم ہو تو دشمن کی ضرورت کیا ہے
بلکہ ایذا میں تو دشمن سے سِوا لگتی ہو

میں نے محسوس کِیا ساتھ تمہارے رہ کے
پڑ گئی سر مِرے تم ایسی بلا لگتی ہو
 
Top