وہ میرے ضبط کا اندازہ کرنے آیا تھا

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
2,744
2,765
213
مَیں کیوں نہ ترکِ تعلق کی ابتدا کرتا
وہ دُور دیس کا باسی تھا کیا وفا کرتا؟

وہ میرے ضبط کا اندازہ کرنے آیا تھا
مَیں هنس کے زخم نہ کھاتا تو اور کیا کرتا؟

هزار آئینہ خانوں میں بھی مَیں پا نہ سکا
وہ آئینہ جو مجھے خود سے آشنا کرتا

درِ قفس پہ قیامت کا حبس تھا ورنہ
صبا سے ذکر تیرا مَیں بھی سُن لیا کرتا

میری زمیں تُو اگر مجھ کو راس آ جاتی
مَیں رفعتوں میں تجھے آسمان سا کرتا

غمِ جہاں کی محبت لُبھا رهی تھی مجھے
مَیں کس طرح تیری چاہت پہ آسرا کرتا؟

اگر زبان نہ کٹتی تو شہر میں محسن
مَیں پتھروں کو بھی اِک روز ہمنوا کرتا !!

محسن نقوی
 
  • Like
Reactions: ROHAAN and Asheer
Top
Forgot your password?