ٹماٹر: غذائی فوائد

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,456
7,466
1,313
Lahore,Pakistan
ٹماٹر: غذائی فوائد


٭ ٹماٹر یا ٹماٹر سے بنی مصنوعات سے لبلبے کے سرطان کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ ٭ کہا جاتا ہے کہ کیلا پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے لیکن ٹماٹر کے پیسٹ میں یہ عنصر زیادہ ہوتا ہے۔ ٹماٹر کے پیسٹ کے تین چائے کے چمچوں میں 486 ملی گرام پوٹاشیم ہوتی ہے، جبکہ ایک درمیانے سائز کے کیلے میں تقریباً 422 ملی گرام ہوتی ہے۔ ٭ یورپ اور امریکا میں لوگ 1800صدی عیسوی کے وسط تک ٹماٹر کو زہریلا سمجھتے تھے۔ دراصل امیر لوگ ایسی پلیٹیں استعمال کرتے تھے جن میں سیسے کی مقدار زیادہ ہوتی تھی چونکہ ٹماٹر تیزابی ہوتا ہے اس لیے وہ سیسے کو جدا کر دیتا اور سیسے کے زہریلے پن سے موت بھی واقع ہو جاتی۔ ٭ ٹماٹر کے چھلکے میں ’’کاروٹینائیڈز‘‘ کی بہت مقدار ہوتی۔ یہ سرطان سے بچاؤ اور آنکھوں کے لیے بالخصوص مفید ہیں۔ ٭ سوائے آلو کے امریکی کسی بھی پھل یا سبزی سے زیادہ ٹماٹر کھاتے ہیں۔ آلو زیادہ کھانے کی وجہ فرنچ فرائی کا رواج ہے۔ ٭ امریکا میں کیلی فورنیا پراسسڈ ٹماٹروں کی کل سپلائی کا 86 فیصد فراہم کرتا ہے۔ ٭ ہر برس، ہسپانیہ کے ایک چھوٹے سے قصبے بونول میں ٹماٹروں کی سب سے بڑی ’’جنگ‘‘ ہوتی ہے۔ دو گھنٹے تک شرکا ایک دوسرے پر ٹماٹر برساتے ہیں۔ ٭ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ غذا میں ٹماٹر کی موجودگی سے دل کی بیماریوں کا امکان گھٹ جاتا ہے۔ ٭ لفظ ’’ٹماٹو‘‘ ناواٹل زبان کے لفظ ’’ٹوماٹل‘‘ سے اخذ ہوا ہے، جس کے معنی ہیں ’’پھُولا ہوا پھل‘‘۔ یہ زبان میکسیکو کی قدیم ازٹک تہذیب میں رائج تھی۔ ٭ انسانی جسم ٹماٹر کے بیجوں کو ہضم نہیں کر سکتا۔ (انتخاب: وردہ بلوچ)
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?