ٹومیٹو سیخ کباب

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
ٹومیٹو سیخ کباب

اجزاء: قیمہ1/2کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسی ہری مرچ چھ عدد،کُٹی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ،تلی پیاز 1/2 کپ،بھنا اور پسا زیرہ1-1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل دو کھانے کے چمچ،ٹومیٹو سلائس پانچ عدد،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،کٹی ہری مرچ دو عدد، کٹا پودینہ آٹھ سے دس عدد (بگھار کے اجزاء) گھی 1/4 کپ، کُٹا لہسن1/4چائے کا چمچ،بھنا اور پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ



ترکیب: 1/2کلو قیمے کو چوپر میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،چھ عدد پسی ہری مرچ،1-1/2چائے کا چمچ کُٹی لال مرچ،1/2کپ تلی پیاز،1-1/2چائے کا چمچ بھنا اور پسا زیرہ،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ نمک،دو کھانے کے چمچ تیل،دو کھانے کے چمچ ہرا دھنیا،دو عدد کٹی ہری مرچ اور آٹھ سے دس عدد پودینے کے پتوں کے ساتھ چوپ کر لیں اور دو گھنٹے کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔اب اسے کوئلے کا دم دیں،پھر سیخ کباب بنا لیں۔ایک بڑے پین میں پانچ عدد ٹومیٹو سلائس پھیلا کر اس کے اوپر سیخ کباب کی تہہ بچھا دیں۔اب اسے درمیانی آنچ پر بیس منٹ پکا لیں اور وقفے وقفے سے پین ہلاتے رہیں۔آخر میں کٹا ہرا دھنیا،پودینے کے پتے اور ہری مرچ چھڑک کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھیں اور بگھار دیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?