Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

وہ اِتفاق سے مِل جائے راستے میں کہیں
مُجھے یہ شوق مُسلسَل سفر میں رہتا ہے

 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

آگہی، کرب، وفا، صبر، تمنا، احساس
میرے ہی سینے میں اُترے ہیں یہ خنجر سارے

 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

نام تو نام، مجھے شکل بھی اب یاد نہیں
ہائے وہ لوگ، وہ اعصاب پہ چھائے ہوئے لوگ
 

alif_ain

Regular Member
Feb 4, 2023
135
122
43
چشمِ یار
نام تو نام، مجھے شکل بھی اب یاد نہیں
ہائے وہ لوگ، وہ اعصاب پہ چھائے ہوئے لوگ
چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکے
وقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کر دیا
 

alif_ain

Regular Member
Feb 4, 2023
135
122
43
چشمِ یار
وہ اکثر دن میں بچّوں کو سُلا دیتی ہے اس ڈر سے
گلی میں پھر کھلونے بیچنے والا نہ آ جائے

محسن نقوی
 
  • Like
Reactions: Jin7

alif_ain

Regular Member
Feb 4, 2023
135
122
43
چشمِ یار
شانوں پہ کس کے اشک بہایا کریں گی آپ؟
روٹھے گا کون ؟ کس کو منایا کریں گی آپ؟

اب کون "خود پرست" ستائے گا آپ کو؟
کِس "بے وفا" کے ناز اُٹھایا کریں گی آپ؟

پہروں شبِ فراق میں تاروں کو دیکھ کر
شکلیں مِٹا مِٹا کے بنایا کریں گی آپ

گمنام الجھنوں میں گزاریں گی رات دن
بیکار اپنے جی کو جلایا کریں گی آپ

ہم جولیوں کو اپنی بہ سوزِ تصورات
ماضی کے واقعات سُنایا کریں گی آپ

اب وہ شرارتوں کے زمانے گزر گئے
چونکے گا کون؟ کس کو ڈرایا کریں گی آپ؟

فُرقت میں دورِ گوشہ نشینی بھی آئے گا
مِلنے سہیلیوں سے نہ جایا کریں گی آپ

غصے میں نوکروں سے بھی الجھیں گی بار بار
معمولی بات کو بھی بڑھایا کریں گی آپ

پھر اُس کے بعد ایک وہ منزل بھی آئے گی
دِل سے مِرا خیال ہٹایا کریں گی آپ

جون ایلیا
 
Top