ٹھنڈی شے کھانے سے دماغ سُن ہونے کی وجہ دریافت
ہم کوئی ٹھنڈی یخ شے کھاتے ہیں تو چند لمحوں کیلئے ہمارا دماغ سُن سا ہوجاتا ہے اور کچھ سیکنڈزکیلئے ہم کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوتے ،
لاہور (نیٹ نیوز) یہ حالت برین فریز کہلاتی ہے تاہم اس کیفیت کا سامنا تمام افراد کو نہیں ہوتا۔ 1800 سے یہ کیفیت سائنسدانوں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے اور اب کسی حد تک اس کی وجہ جاننے میں کامیابی ہوئی ۔دراصل جب کوئی ٹھنڈی شے ہمارے منہ کی چھت سے ٹکراتی ہے تو یہ ٹرائی جیمینل نامی نرو کو فعال کرتی ہے ، اس نرو کی بدولت ہم سر کے سامنے والے حصے پر سردی یا گرماہٹ محسوس کرسکتے ہیں۔