ٹیم منیجر کی قومی کرکٹرز کو پبلک مقامات پر نہ جانے کی ہدایت

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,663
1,591
1,213
Lahore,Pakistan
ٹیم منیجر کی قومی کرکٹرز کو پبلک مقامات پر نہ جانے کی ہدایت


انگلینڈ کے قوانین ایسے ہیں کہ کسی بھی بدمزگی پر پولیس کیس بن سکتا ہے :طلعت علی
لندن(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹرز کا لندن میں ہوٹل سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ، کھلاڑی جہاں جاتے ہیں انہیں پاکستانی کمیونٹی کے چند لوگوں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے ،اس صورتحال میں ٹیم منیجر نے قومی پلیئر ز کو پبلک مقامات پر جانے فقرے کسنے والوں سے الجھنے سے گریز کی ہدایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لندن میں سرفراز احمد اپنے بیٹے کے ساتھ فوڈ کورٹ جارہے تھے جب ایک مداح نے سرفراز احمد پر ذاتی حملے کرتے ہوئے نامناسب زبان استعمال کی،ایساہی کچھ ایک شاپنگ مال کے باہر امام الحق اور بابرا عظم کے ساتھ ہوا تاہم کھلاڑیوں نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔کھلاڑی مداحو ں کے اس روئیے سے پریشان ہیں اورٹیم منیجر طلعت علی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں اور اگر کوئی پرستار بدتمیزی کرتا ہے تو اس سے الجھنے سے گریز کریں ۔ان کاکہناہے کہ کہ انگلینڈ کے قوانین ایسے ہیں کہ کسی بھی بدمزگی پر پولیس کیس بن سکتا ہے ۔


 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?