ٹیکس ادائیگی سے بھاگنے والے اب نہیں بچ سکیں گے ‘ اسٹیٹ بینک کا اہم حکم جاری

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام شیڈولڈ کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ نان فائیلرز کی مکمل انفارمیشن ایف بی آر کو آئندہ ہفتے سے فراہم کرنا شروع کردیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر شیڈولڈ کمرشل بینک بے نامی بینک اکائونٹس کی تفصیلات ایف بی آر کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیں گے اسٹیٹ بینک کے حکم پر نان فائیلرز کے بینک اکائونٹس میں موجود رقوم کے علاوہ ماہانہ ششماہی سالانہ ٹرانزکشن بھی ایف بی آر آئندہ ہفتے سے حاصل کرنا شروع کردے گا۔ نان فائیلرز چاہے وہ ٹریڈرز کی بیگما ت ہوں بیٹے بیٹیاں ہوں یا کوئی بھی بینک اکائونٹ ہولڈر جو نان ٹیکس گزار ہو اور اس کے اکائونٹ میں لاکھوں کا لین دین ہو رہا ہے اس کی انفارمیشن بھی ایف بی آر کو آئندہ ہفتے سے ملنے لگے گی جس کی تردید کی قطعاً گنجائش نہیں ہوگی۔ دریں اثنا بے نامی بل قومی اسمبلی میں 15مارچ 2016ء کے فوری بعد پیش کرکے منظور کرایا جائے گا چونکہ یہ منی بل ہوگا اس لئے اسے سینٹ کی منظوری درکار نہیں ہوگی اگر سینٹ بے نامی اثاثوں کے حوالے سے بے نامی اثاثہ جات بل کو نامنظور بھی کرے گی تو آئین کے تحت قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس بلوا کر حکومت اسے اکثریت کے ساتھ منظور کرائے گی۔
g-1.jpg
 
Last edited:
Top