پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئی تو جواب کا حق رکھتے ہیں: اسد مجید

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,481
10,821
1,313
Lahore,Pakistan
پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئی تو جواب کا حق رکھتے ہیں: اسد مجید
115145


امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ اقدام کر کے خطے کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ اگر پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ آئی تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ امریکہ اور باقی دنیا اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

بھارت کا یکطرفہ اقدام، خطے میں امن کیلئے خطرناک، خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان مسلسل ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

دو ایٹمی قوتوں کے آمنے سامنے آ جانے کے سوال پر اسد مجید نے کہا خطے میں دیرپا قیام امن کے لئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت اقدامات اٹھائے تاہم بھارت نے ان مخلصانہ کوششوں کے جواب میں ہمیشہ جارحانہ رویہ اپنایا۔

انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر اگر کوئی آنچ آئی تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ اسد مجید نے کہا مودی سرکار گن پوائنٹ پر کشمیریوں کے معاشی تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارت نے یکطرفہ اقدام کر کے خطے کی صورتحال جو پہلے ہی انتہائی تشویشناک ہے، اسے مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ پاکستان کو اس ساری صورتحال پر گہری تشویش ہے۔

اسد مجید نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، امریکہ سمیت باقی دنیا اور دوست ممالک اس صورتحال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات میں ثالثی کی بات پر امید کرتے ہیں امریکہ اپنا کردار ادا کرے گا۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?