پریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سوجاؤ

  • Work-from-home

nizamuddin

Senior Member
Jan 10, 2015
775
280
113
karachi
پریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سوجاؤ
سکوتِ مرگ طاری ہے ستارو تم تو سوجاؤ
ہنسو اور ہنستے ہنستے ڈوبتے جاؤ خلاؤں میں
ہمی پر رات بھاری ہے ستارو تم تو سوجاؤ
ہمیں تو آج کی شب پو پھٹے تک جاگنا ہوگا
یہی قسمت ہماری ہے ستارو تم تو سوجاؤ
تمہیں کیا آج بھی کوئی اگر ملنے نہیں آیا
یہ بازی ہم نے ہاری ہے ستارو تم تو سوجاؤ
کہے جاتے ہو رو رو کر ہمارا حال دنیا سے
یہ کیسی رازداری ہے ستارو تم تو سوجاؤ
ہمیں بھی نیند آجائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گے
ابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سوجاؤ

(قتیل شفائی)

 
Top