پنکی میری ہے

  • Work-from-home

Dilpasand

Newbie
Nov 10, 2009
31
5
0
44
یارو مجھ سے اس بارے میں ایویں ہی پنگا نہ لو
تم سب دور ہٹو ،پنکی میری ہے

تم ہو کون جو پنکی کے نینوں پہ آہیں بھرتے ہو
اس کے جلووّں پر مرنے کا کس نے دیا ہے اختیار تم کو
دیکھو دیکھو ایسی باتیں کرکے میرے منہ نہ لگو
تم سب دور ہٹو ،پنکی میری ہے

پنکی کے کالج کے باہر کیوں منڈلاتے ہوجاکر
اور کسی مٹھیار کا سیدو تم کو پھینٹ نہ دے آکر
اپنا نہیں تو اپنے ماپے کی عزت کا پاس کرو
تم سب دور ہٹو، پنکی میری ہے

اس کی آنٹی میرے گھر کے عین برابر رہتی ہے
اس کی ماما ہنستی ہے تو مجھ کو ناٹی کہتی ہے
تم سے تو کوئی گل بات نہیں ۔تم کیوں بیچ میں گھستے ہو
تم سب دور ہٹو،پنکی میری ہے

اس کی چیچی میں جو چھلا ہے وہ میں نے دیا اسے
اس کے ہاتھ میں جو ریکٹ ہے میں نے پریذنٹ کیا اسے
اس کی کاطر اس کے ابے کے ناز اٹھائے ہیں سوسو
تم سب دور ہٹو، پنکی میری ہے

کل کو اس نے دلہن بن کر میرے گھر میں آنا ہے
میرے حصے کی شامت ہے میرا تانا بانا ہے
بہتر ہے آج سے اس کو بہن کو کہو ،بھابھی سمجھو
تم سب دور ہٹو ،پنکی میری ہے​
 
  • Like
Reactions: yoursks
Top