پنیری چکن

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,429
7,464
1,313
Lahore,Pakistan
پنیری چکن



اجزاء:چکن بون لیس ایک کلو، کریم1/2کپ،پیاز دو عدد، ٹماٹر چار عدد، ہری مرچ آٹھ عدد،دہی ایک کپ، مکھن 50 گرام، ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،دھنیا دو چائے کے چمچ، زیرہ دو کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لال مرچ ایک چائے کاچمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پنیرایک کپ،تیل1/2کپ،ہرا دھنیا(باریک کٹا)1/2گٹھی



ترکیب:چکن پر کریم،دہی،ادرک لہسن،دھنیا،زیرہ،نمک،لال مرچ،ہلدی اور گرم مصالحہ لگا کر رکھ دیں۔اب ٹماٹر کو پیس لیں،پھر مٹی کی ہانڈی میں تیل گرم کر کے ہری مرچیں فرائی کریں۔اس کے بعد ان میں پنیر ڈال کر فرائی کریں۔جب وہ گولڈن برائون ہو جائے تو پسی پیاز اور ٹماٹر ڈال دیں۔آخر میں چکن ڈال کر ڈھک دیں۔جب وہ گل جائے تو تیز آنچ پر بھون لیں،اب ہرا دھنیا چھڑک کر چولہا بند کر دیں اور ڈش میں نکال کر پیش کریں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?